مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 605 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 605

مضامین بشیر مبارک بادوں کا شکریہ میرے چھوٹے لڑکے عزیز مجید احمد سلمہ کے ایم۔اے ( تاریخ ) کے امتحان میں پاس ہونے پر بہت سے عزیزوں اور دوستوں اور بزرگوں نے مبارکباد کے تار اور خط ارسال کئے ہیں۔میں ان سب کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں۔جزاکم اللہ خیراً۔دراصل مومنوں کی جماعت اپنے خوشی اور غم کے موقعوں پر ایک دوسرے کے سہارے پر قائم ہوتی ہے اور ایک دوسرے کے سہارے سے راحت اور تسکین اور مضبوطی حاصل کرتی ہے کہ یہی جماعت کے نظریہ کا مرکزی نقطہ ہے۔مگر میں دوستوں سے درخواست کروں گا کہ وہ اس خوشی کی شرکت کے علاوہ دعا فرمائیں کہ جہاں اللہ تعالیٰ نے عزیز مجید احمد کو علم کا ظاہری معیار پورا کرنے کی توفیق دی ہے اسی طرح اسے حقیقی علم سے بھی نوازے اور پھر اس علم پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا کرے۔آمین، کہ یہی ہماری زندگیوں کا اصل مقصد اور منتہا ہے۔مطبوعه الفضل ۱۰ / اگست ۱۹۴۹ء )