مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 603 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 603

۶۰۳ مضامین بشیر قادیان جانے کے لئے اپنا نام پیش کرنے والے دوست توجہ کریں ا۔جن دوستوں نے قریباً ایک سال ہوا قادیان جانے کے لئے اپنے نام پیش کئے تھے اور پھر کانوائے کا انتظام نہ ہو سکنے کی وجہ سے وہ نہیں جا سکے اور اس کے بعد پرمٹ سسٹم جاری ہو جانے پر ان کی طرف سے درخواستیں بھی پُر کر کے متعلقہ محکمہ میں بھجوائی جا چکی ہیں وہ مہربانی کر کے اپنے موجودہ پتوں سے بہت جلد اطلاع دیں اور اپنے وعدہ کے مطابق بلائے جانے پر قادیان جانے کے لئے تیار رہیں۔۲۔اس کے علاوہ اگر کوئی مزید دوست قادیان جانے کے لئے اپنا نام پیش کرنا چاہتے ہوں تو وہ بھی دفتر ہذا کو اطلاع دے کر ممنون کریں۔لیکن یہ خیال رہے یہ جانا مستقل رہائش کی غرض سے ہوگا تا کہ جو دوست قادیان سے واپس آنے والے ہیں انہیں فارغ کیا جا سکے۔اس غرض کے لئے زیادہ تر قادیان اور اس کے ماحول کے دوستوں کو درخواست دینی چاہیئے۔دنیا کے دھندوں سے فارغ ہو کر قادیان کے خالص دینی اور روحانی ماحول میں زندگی گزارنے اور خدمت مرکز بجالانے کا یہ ایک نادر موقع ہے۔گو یہ انتظام بہر حال حکومت کی طرف سے اجازت ملنے پر ہی ہو سکے گا۔فی الحال صرف فہرست مکمل کرنے کا سوال ہے۔( مطبوعہ الفضل ۳۱ جولائی ۱۹۴۹ء)