مضامین بشیر (جلد 2) — Page 521
۵۲۱ مضامین بشیر ہے۔چنانچہ قادیان میں ایک ڈاکٹر ہے جو ابتداء سے جماعت احمد یہ اور ہمارے خاندان کی مخالفت میں ممتاز رہا ہے۔اس کے متعلق قادیان سے خط آیا ہے کہ جن ایام میں ماسٹر تارا سنگھ گرفتار کئے گئے ، وہ ہمارے کسی دوست سے ملا اور میرے اس مضمون کا ذکر کر کے جو خالصہ ہوشیار باش“ کے عنوان کے ماتحت میں نے ۱۹۴۷ء کے شروع میں لکھا تھا، کہا کہ افسوس ہے اس وقت ہم نے ان باتوں کو نہیں سمجھا اب پتہ لگ رہا ہے کہ جو مشورہ اس مضمون میں ہمیں دیا گیا تھا وہی درست تھا۔اس کا اشارہ ان ہند و سکھ اختلافات کی طرف تھا جو آج کل مشرقی پنجاب میں زور پکڑ رہے ہیں اور عجیب بات ہے کہ کچھ عرصہ ہوا میں نے اسی ڈاکٹر کو خواب میں دیکھا کہ میں قادیان گیا ہوں اور وہ مجھے دفا تر صدرانجمن احمدیہ کے قریب ملا ہے اور بہت دبلا ہو رہا ہے (حالانکہ ویسے وہ ایک بہت فربہ انسان ہے ) اور مجھے بظا ہر ادب کے ساتھ مل کر کہتا ہے کہ کیا آپ کی حفاظت کے لئے میں کوئی اسکورٹ لاؤں؟ میں نے جواب دیا کہ مجھے ضرورت نہیں آپ تکلیف نہ کریں مگر اس وقت میرا دل محسوس کرتا تھا کہ گو یہ بظا ہر ادب سے مل رہا ہے مگر اس کا دل اب بھی پوری طرح صاف نہیں ہے۔واللہ اعلم ( مطبوعه الفضل ۴ رمئی ۱۹۴۹ء )