مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 423 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 423

۴۲۳ مضامین بشیر قادیان کے دوست خیریت سے ہیں اخبار سٹیٹسمین کے نمائندہ کی قادیان میں آمد احباب کی اطلاع کے لئے شائع کیا جاتا ہے کہ الحمد للہ قادیان کے سب دوست خیریت سے ہیں۔اور اپنے اس دینی اور روحانی پروگرام کو پورا کر رہے ہیں جو ان کے لئے مقرر ہو چکا ہے۔بعض دوست جو بیمار ہو گئے تھے وہ اب خدا کے فضل سے رو بصحت ہیں۔احباب اپنے قادیان کے بھائیوں کو جو اس وقت گویا ہمارے لئے دوسری دنیا میں بس رہے ہیں اپنی خاص دعاؤں میں یا درھیں۔اس وقت قادیان کا جو حصہ جماعت احمدیہ کے قبضہ اور استعمال میں ہے وہ مسجد اقصے سے لے کر دفاتر صدر انجمن احمد یہ اور مسجد مبارک اور دارا مسیح اور مدرسہ احمد یہ اور مہمان خانہ اور لنگر خانہ سے ہوتا ہوا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پرانے باغ اور مقبرہ بہشتی تک پہنچتا ہے۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کا مکان بھی اسی حلقہ میں شامل ہے۔افسوس ہے کہ ابھی تک قادیان میں کا نوائے بھیجوانے کا انتظام نہیں ہوسکا۔اس کے لئے مسلسل کوشش جاری ہے مگر ابھی تک حکومت ہندوستان نے اجازت نہیں دی۔قادیان کے جلسہ سالانہ کے متعلق یہی فیصلہ ہوا ہے کہ وہ انشا اللہ دسمبر کے آخری ہفتہ میں ہوگا۔جس کے لئے قادیان کے دوست پروگرام مرتب کر رہے ہیں۔گزشتہ ہفتہ کے دوران میں اخبار سٹیٹسمین دہلی کے ایک نمائندہ صاحب قادیان گئے۔اور وہاں امیر جماعت احمد یہ مقامی اور مولوی برکات احمد صاحب اور ملک صلاح الدین صاحب اور عزیز مرزا وسیم احمد سلمہ سے مل کر حالات دریافت کرتے رہے۔ان کی رپورٹ کو اخبار سٹیٹسمین دہلی نے اپنی اشاعت مورخہ ۱۶/ نومبر ۴۸ء میں بہت نمایاں کر کے صفحہ اول پر شائع کیا ہے۔اس رپورٹ میں سٹیٹسمین کے نمائیندہ نے اپنے چار تا ثرات خصوصیت کے ساتھ بیان کئے ہیں۔(۱) قادیان میں مقیم احمدیوں کا مخصوص دینی اور روحانی ماحول جس میں یہ بظاہر دنیا سے کٹے ہوئے لوگ اس وقت سرشار نظر آتے ہیں۔(۲) ہمارے قادیان کے دوستوں کی غیر معمولی مشکلات اور قربانیاں جن کا سلسلہ گزشتہ