مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 387 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 387

۳۸۷ مضامین بشیر نہیں ہوسکتا کیونکہ اگر ایک شخص عرف عام کے لحاظ سے بظاہر شریف سمجھے جانیوالی قوم سے تعلق رکھتا ہے، مگر اس کی اخلاقی اور دینی حالت اچھی نہیں تو اس کا قومی شرف ہرگز کوئی خوبی نہیں بلکہ ایک لعنت ہے۔جو اسے خدا کے سامنے اور بھی زیادہ مورد الزام بنادیگی۔پس جب خدا کسی شخص کو صھر ونسب کی مبارک باد دیتا ہے تو اس سے یقیناً محض قومی شرف مراد نہیں ہوسکتا۔بلکہ اس میں یہ اشارہ بھی ضرور مخفی ہوتا ہے کہ یہ خاندان نیکی اور دینداری کے مقام پر فائز ہوگا۔اور اس میں کیا شبہ ہے کہ ہمارے نانا جان مرحوم اور ان کے ہر دو فرزندان مرحوم اپنی ذاتی نیکی اور دینداری کے لحاظ سے بھی اعلیٰ مقام رکھتے تھے اور اب جبکہ وہ اپنی دنیوی زندگی کے دور کو پورا کر کے خدا کے حضور پہنچ چکے ہیں تو ہمارا فرض ہے کہ انہیں اور ان کی اولاد کو اپنی دعاؤں میں یا درکھیں کیونکہ ہمارے مقدس آقا کا فرمان ہے کہ من لم يشكر الناس لم يشكر الله ( مطبوعه الفضل ۲۱ / اکتوبر ۱۹۴۸ء)