مضامین بشیر (جلد 2) — Page 362
مضامین بشیر ۳۶۲ علامت کی علمبردار ہیں۔ان پہاڑیوں کی ایک شاخ رقبہ کے اندر بھی گھسی ہوئی ہے۔اس خیال سے کہ قادیان کے دوست بھی اس موقع پر دعا میں شریک ہو جا ئیں، میں نے انہیں فو ن اور تار کے ذریعہ نماز اور دعا کے وقت کی اطلاع کر دی تھی اور میں یقین کرتا ہوں کہ انشاء اللہ وہ بھی اپنی جگہ انتظام کر کے دعا میں شریک ہوئے ہوں گے۔با لآخر سب دوستوں کو خدا سے دعا کرنی چاہئے کہ وہ احمدیت کے اس نئے مرکز کو جو حقیقتاً ایک وادی غیر ذی زرع میں آباد کیا جا رہا ہے اپنے خاص فضلوں اور رحمتوں اور برکتوں سے نوازے اور اسے تو حید اور دنیا کے روحانی اتحاد اور حق وصداقت کا مرکز بنائے اور یہ بھی کہ یہ مرکز ہمارے دائمی مرکز قادیان کی واپسی کو ہمارے لئے آسان کر دے۔آمین۔یا ارحم الراحمين۔وما تو فيقنا الا بالله العظيم - ( مطبوعہ الفضل ۲۲ ستمبر ۱۹۴۸ء)