مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page iii of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page iii

مضامین بشیر پیش لفظ رسول اللہ ص نے آخری زمانہ میں ایمان کے ثریا پر اُٹھ جانے کے بعد از سر نو رجال فارس کے ذریعہ اس کے قائم ہونے کی پیشگوئی فرمائی تھی۔چنانچہ رجل فارس حضرت مسیح موعود کی مبشر اولاد نے اس الہی تقدیر کے مطابق غیر معمولی دینی و علمی کارنامے انجام دینے کی توفیق پائی۔قمر الانبیاء حضرت مرزا بشیر احمد صاحب بھی انہی بابرکت وجودوں میں سے ایک تھے۔آر کے بارہ میں حضرت مسیح موعود کو الہام ” نبیوں کا چاند آئے گا اور تیرا کام بن جائے گا بڑی شان سے پورا ہوا اور حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کو حضرت مسیح موعود کے مقصد اور مشن کی تکمیل کے لئے اپنی پوری زندگی وقف کر دینے کی توفیق ملی۔بچپن میں ایک دفعہ حضرت میاں صاحب کی آنکھیں خراب ہو کر پلکیں گر گئیں تو حضرت مسیح موعود کو یہ الہام ہوا برق طفلی بشیر۔جس کے ایک ہفتہ بعد ہی اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایسی شفا دی کہ آنکھیں بالکل تندرست ہو گئیں۔برق کے لغوی معنے وسعت بصیرت اور روشن نظر ہونے کے بھی ہیں۔اس لحاظ سے بھی اللہ تعالیٰ نے صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کو عظیم الشان ذہنی و علمی استعدادوں سے نوازا تھا۔جس کا اظہار ہمیشہ آپ کے قلم اور تحریرات کے ذریعہ 1913ء سے 1963 ء تا دم وفات خوب ہوتا رہا۔آپ کا شاہکار ”سیرت خاتم النبین کی شاندار محققانہ تصنیف ہے۔اس کے علاوہ آپ نے اپنی گہری بصیرت اور خدا داد صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوتے اہم مسائل پر کئی عام فہم اور مدلل علمی و دینی کتب تالیف فرما ئیں جن میں سلسلہ احمدیہ، ہمارا خدا ، تبلیغ ہدایت ، سیرت المہدی ، چالیس جواہر پارے، ختم نبوت کی حقیقت ، حجۃ البالغہ خاص طور پر قابل ذکر ہیں ، اسی طرح آپ جماعت ، یا ملک وقوم کو پیش آمدہ ہر اہم علمی یا عملی مسئلہ اور نازک موڑ پر اپنے قلم کو جنبش میں لائے اور مفاد سلسلہ میں متفرق موضوعات پر جماعت کی اخلاقی و روحانی تربیت اور ازدیاد ایمان کے سامان کرتے رہے۔