مضامین بشیر (جلد 2) — Page 264
مضامین بشیر ۲۶۴ غیر مسلموں کو امداد دینے والے احمدی توجہ کریں جن احمدی بھائیوں نے گزشتہ فسادات کے ایام میں یا ان کے قریب اپنے علاقہ کے بعض مظلوم غیر مسلموں کی امداد کی ہو اور ان کی جان اور مال کی حفاظت میں حصہ لیا ہو۔وہ واقعہ کی مفصل رپورٹ لکھ کر میرے نام بھجوا دیں تا کہ یہ ریکارڈ مکمل کیا جا سکے۔دوستوں کو معلوم ہے کہ حضرت امیر المومنین خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی یہ ہدایت تھی کہ اسلامی تعلیم کے ماتحت جو شخص بھی مظلوم ہو خواہ وہ مسلمان ہو یا غیر مسلم اس کی امداد کرنی چاہیئے۔اور ہمیں معلوم ہے کہ بہت سے دوستوں نے اپنے آپ کو خطرہ میں ڈال کر بھی اس اسلامی تعلیم کو پورا کیا ہے۔مگرضرورت ہے کہ یہ ریکا ر ڈمکمل طور پر ضبط میں آجائے تا کہ ہم غیر اسلامی دنیا کو بتا سکیں کہ جہاں مشرقی پنجاب اور دہلی وغیرہ میں مسلمانوں پہ یہ یہ مظالم ڈھائے گئے ہیں وہاں اس کے مقابل پر مسلمان غیر مسلموں کی حفاظت کرتے رہے ہیں۔اگر کسی دوست کو یہ خیال ہو کہ وہ اس سے پہلے اطلاع دے چکے ہیں تو پھر بھی وہ احتیاطاً دوبارہ لکھ دیں اور جہاں تک ممکن ہو واقعہ کی پوری پوری تفصیل درج کریں۔یعنی اپنا نام اور پتہ ، مظلوم و غیر مسلم کا نام اور پتہ ، تاریخ جائے وقوع اور واقعہ کی تفصیل وغیرہ۔جملہ امراء ، پریذیڈنٹ صاحبان یہ ہدایت اپنے اپنے حلقہ میں پہنچا دیں۔مطبوعه الفضل ۱۸ جون ۱۹۴۸ء)