مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 260 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 260

مضامین بشیر ۲۶۰ موجودہ فسادات کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک نہایت واضح رؤیا خدا کے فضل سے حضرت مسیح موعود کا وسط باغ تباہی سے محفوظ رہے گا اور آخری فتح بہر حال حق وصداقت کی ہوگی بہرحال و کی گزشتہ فسادات کے ایام میں جب میں قادیان میں تھا تو مجھے ایک دوست نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس رویا کی طرف توجہ دلائی۔جو آئینہ کمالات اسلام میں شائع ہو چکا ہے اور جس میں گزشتہ فسادات اور قادیان میں جماعت احمدیہ پر حملہ کا نہایت مکمل اور تفصیلی نقشہ دکھایا گیا ہے اور حملہ آوروں کا گویا واضح فوٹو درج کر کے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ فلاں قوم کے لوگ ہوں گے۔میں نے اس رؤیا اور اس کے ساتھ کی تعبیر کو الفضل قادیان کی اشاعت مورخه ۳ رستمبر ۱۹۴۷ء ومورخه ۱۰ ستمبر ۱۹۴۷ء میں شائع کرا دیا تھا اور اب دوستوں کی اطلاع کے لئے الفضل لاہور میں شائع کروا رہا ہوں۔دوست اس نہایت اہم رؤیا کو یاد رکھیں اور اس کے پورا ہونے کے لئے خدا تعالیٰ سے دست بد عار ہیں۔خاکسار۔مرزا بشیر احمد رتن باغ لاہور۔مورخہا ارجون ۱۹۴۸ء۔میں نے الفضل قادیان میں لکھا تھا کہ :- اس وقت قادیان اور اس کے ماحول کی جو حالت ہے۔اسے لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے۔بس یوں سمجھنا چاہئے کہ گویا قادیان ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے جس کے چاروں طرف خطرناک آگ بھڑک رہی ہے۔اور یہ آگ ایک خاص انداز میں لحظہ بہ لحظہ قادیان کے قریب آتی جاتی ہے۔اس وقت ہم لوگ بالکل بے بسی کی حالت میں خدا کے تو کل پر قادیان میں بیٹھے ہیں مگر خدا کے فضل سے ہمارے دلوں میں کوئی گھبراہٹ نہیں۔بلکہ ہمیں کامل اطمینان حاصل ہے کہ خواہ درمیانی تکالیف کوئی