مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 241 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 241

۲۴۱ مضامین بشیر ہے لیکن اگر وہ سلسلہ کی موجودہ مشکلات کو دیکھتے ہوئے صبر ورضاء کے مقام پر قائم رہیں گے تو روحانی لحاظ سے وہ ایسے انعامات کے وارث بن جائیں گے جس کا موقع شاید جماعت کی آئندہ تاریخ میں بہت کم مل سکے گا۔تاہم اس بات کی کوشش کی جارہی ہے کہ جن دوستوں کے قیام پر زیادہ عرصہ گزر گیا ہے اور ان کے پیچھے ان کے عزیزوں کا کوئی پرسان حال نہیں، انہیں جہاں تک ممکن ہو جلد تر با ہر بلانے کا انتظام کیا جائے۔اللہ تعالیٰ سب دوستوں کے ساتھ ہو اور جماعت کو جلد تر اس کے مرکز میں پھر جمع کر دے۔آمین یا ارحم الراحمین۔( مطبوعه الفضل ۸/ جون ۱۹۴۸ء)