مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 205 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 205

۲۰۵ مضامین بشیر اسلحہ کے لائسینس داروں کو ضروری مشورہ کس قسم کے ہتھیار زیادہ کارآمد ہیں؟ اکثر دوستوں کو شکار یا خود حفاظتی کے خیال سے اسلحہ کا لائسنس لینے کی خواہش ہوتی ہے یا ان کے پاس پہلے سے لائسنس ہوتا ہے۔مگر پوری واقفیت نہ ہونے کی وجہ سے وہ اچھے ہتھیار کا انتخاب نہیں کر سکتے ایسے دوستوں کی اطلاع کے لئے ذیل میں مختصر مشورہ درج کیا جاتا ہے۔جو انشاء اللہ ان کے لئے مفید ثابت ہوگا۔آتشیں اسلحہ چار قسم کا ہوتا ہے:۔(۱)۔چھرہ والی بندوق یہ دو قسم کی ہوتی ہے۔ایک نالی والی اور دو نالی والی اور بندوق کی بور یعنی نالی کی وسعت بھی مختلف ہوتی ہے، یعنی بارہ بور یا سولہ بوریا بتیس بور۔ان میں سب سے زیادہ معروف اور اچھی قسم دونالی بارہ بور والی بندوق سمجھی جاتی ہے۔اور جو دوست چھرے والی بندوق لینا چاہیں ان کیلئے بارہ بور والی دونالی بندوق سب سے مناسب ہے اور اس کے کارتوس بھی آسانی سے مل جاتے ہیں یہ بندوق ایسی ہونی چاہئے جسمیں پیچھے کی طرف سے کارتوس بھرا جاتا ہے جسے انگریزی میں DEBL 12۔Bore shotgun کہتے ہیں۔اس میں بھی آگے کئی قسمیں ہیں۔یعنی نالی کتنی لمبی ہو ۳۲ انچ کی یا ۳۰ انچ کی یا ۱۲۸ نچ کی پھر بندوق خود بخود کار توس باہر نکالنے والی (Ejector) ہو یا کہ اس کے بغیر۔پھر یہ کہ اس کی ایک نالی چوک ( Choke ) ہو یعنی منہ کے قریب کچھ تنگ ہو یا دونوں یکساں (Cylinder ) ہوں وغیرہ وغیرہ یہ سب باتیں ذاتی پسند پر مبنی ہیں میری رائے میں نالی کی لمبائی ۳۰ انچ اچھی رہتی ہے اور ابجیکٹر ہونا ضروری نہیں اور اگر ایک نالی چوک ہو تو بہتر ہوتا ہے، کیونکہ ایک نالی کی مار کچھ زیادہ ہوتی ہے۔(۲)۔اسلحہ کی دوسری قسم رائفل ہے جس میں گولی چلتی ہے اور زیادہ فاصلہ سے مارتی ہے یہ دو ستم کی ہوتی ہے۔الف: ۱۲ بور کی رائفل جو چھوٹے جانوروں کے شکار کے لئے ہوتی ہے اور نشانہ سیکھنے اور بچوں میں نشانہ بازی کا شوق پیدا کرنے کے لئے بھی اچھی سمجھی جاتی ہے۔اگر ممکن ہو تو دوسرے ہتھیاروں کے ساتھ اس کا لانسینس بھی ضرور لینا چاہئے۔اچھی کام کی چیز ہے مگر رائفل ایسی خریدنی چاہئے جو میگزین قسم کی ہو یعنی اس میں ایک سے زیادہ کارتوس پڑتے ہوں اس کی عام اقسام بنچڑ اور سیو بیچ اور بی۔ایس۔اے اور ماؤزر ہیں۔(ب) بڑی بور کی زیادہ طاقت والی رائفل اس کی بیسیوں اقسام ہوتی ہیں مگر عام حالات کے لئے سب سے