مضامین بشیر (جلد 2) — Page 194
مضامین بشیر ۱۹۴ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق پیسہ اخبار لاہور کا پچپن سالہ نوٹ تاریخ اپنے ورق الٹتی رہتی ہے اور بعد کے اوراق دیکھنے والے عموماً پرانے ورقوں کو بھول جاتے ہیں۔حالانکہ گزرے ہوئے اوراق میں بسا اوقات قیمتی اور مفید معلومات کا ذخیر مخفی ہوتا ہے۔ذیل میں ایک اسی قسم کا پلٹا ہوا ورق پیش کیا جاتا ہے۔جو ہمارے موافقوں اور مخالفوں دونوں کے لئے مفید ہو سکتا ہے۔جیسا کہ دوستوں کو معلوم ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خدا سے حکم پا کر سلسلہ بیعت ۱۸۸۹ء میں شروع فرمایا تھا۔اور اس کے بعد ۱۸۹۱ ء کے آغاز میں آپ کی طرف سے مسیحیت کے دعوی کا اعلان ہوا۔اس اعلان کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تبلیغ حق اور اتمام حجت کی غرض سے پنجاب اور یو۔پی کے کئی مقامات کا سفر اختیار فرمایا۔انہی سفروں میں لاہور کا ۱۸۹۲ء کا سفر بھی شامل تھا ، جس کا ذکر ذیل کے اقتباس میں آتا ہے۔جو ان ایام میں لاہور کے مشہور و معروف روزنامہ پیسہ اخبار کے ایڈیٹوریل میں شائع ہوا۔گوایڈیٹر صاحب پیسہ اخبار بعد میں خود بھی عام مخالفت کی رو میں آگئے تھے۔مگر ذیل کے نوٹ سے ظاہر ہے کہ وہ اوائل میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اسلامی خدمات کو کس قدر و منزلت کی نظر سے دیکھتے تھے۔ایڈیٹوریل کے الفاظ درج ذیل کئے جاتے ہیں۔پیسہ اخبار لاہور۔یوم دوشنبه ۲۲ فروری ۱۸۹۲ء جناب مرزا غلام احمد صاحب قادیانی لاہور میں مرزا صاحب دو ہفتہ سے لاہور میں تشریف رکھتے ہیں اور لاہور کی خاص و عام طبائع کو اپنی طرف متوجہ