مضامین بشیر (جلد 2) — Page 192
مضامین بشیر ۱۹۲ جیل سے رہا ہو کر آنے والے دوستوں کے نام اہل قادیان کا پیغام قادیان سے بذریعہ فون امیر جماعت قادیان نے اُن دوستوں کی خدمت میں قادیان کے درویشوں کی طرف سے محبت بھرا سلام کہلا کر بھیجا ہے اور یہ پیغام دیا ہے کہ قادیان کے جملہ احمدی درولیش ان سب احمدی بھائیوں کے لئے جو گزشتہ ایام میں قید تھے ، خصوصیت کے ساتھ دعائیں کرتے رہے ہیں۔اور اب جبکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و رحم کے ساتھ انہیں رہائی عطا کی ہے۔قادیان کے دوستوں کی درخواست ہے کہ اب رہا ہونے والے دوست اپنے مقدس مرکز کی رہائی کے لئے خصوصیت سے دُعا کریں۔کیونکہ حقیقتا اس وقت ہمارا مرکز بھی ایک گویا قید میں مبتلا ہے اور گو خدا کے وعدوں پر بھروسہ کرتے ہوئے یقین ہے کہ اس کی رہائی کے دن ضرور آئیں گے لیکن مخلص احمدیوں کا فرض ہے کہ وہ اپنی دعاؤں کے ساتھ اس رہائی کے قریب تر لانے کی کوشش کریں۔ولا حول ولا قوة الا بالله العظيم - ( مطبوعه الفضل ۲۱ ر ا پریل ۱۹۴۸ء)