مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 190 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 190

مضامین بشیر ۱۹۰ جالندھر کے قیدیوں کی متوقع آمد احباب کی اطلاع کے لئے اعلان کیا جاتا ہے کہ ہر دو حکومتوں کے فیصلہ کے مطابق ۱٫۵ پریل سے قیدیوں کا تبادلہ شروع ہو گیا ہے۔جالند ہر جیل کے قیدیوں کے متعلق امید کی جاتی ہے کہ وہ انشاء اللہ مورخہ ۱۰۔اپریل کو لاہور لائے جائیں گے۔احباب دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے دوستوں کو خیریت کے ساتھ لائے اور ان کا آنا جماعت کے لئے اور خود ان کے لئے اور ان کے اہل و عیال کے لئے با برکت ہو۔فی الحال یہ قیدی لاہور کے جیل خانہ میں رکھے جائیں گے۔اور پھر ان کی مسلوں کے معائنہ کے بعد رہائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔مگر اُمید کی جاتی ہے کہ انشاء اللہ ملنے ملانے میں روک نہیں ہوگی۔( مطبوعہ الفضل ۷ راپریل ۱۹۴۸ء)