مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 144 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 144

مضامین بشیر ۱۴۴ مسماة فضل بی بی سکنہ رجوعہ تھا نہ سری گوبند پور کے ورثاء کہاں ہیں ایک بوڑھی عورت مسماۃ فضل بی بی بیوہ رحیم بخش قوم لوہار ہے۔اور وہ رجوعہ تھا نہ سری گوبند پور کی رہنے والی ہے۔اس کے چار بچے ہیں۔جن میں سے علی محمد ترکھان عمر ۲۰ سال اپنے ماموں فضل دین لو ہار ساکن بہاولپور کے پاس رہتا ہے۔اور تاج الدین اور نور محمد لاہور میں ہی بتائے جاتے ہیں یہ عورت قادیان میں پہنچ گئی ہے۔اس کے لڑکوں میں سے کوئی یا اور رشتہ دار رتن باغ لاہور میں آکر مجھ سے پتہ کر لیں۔( مطبوعہ الفضل ۲۵ ؍ دسمبر ۱۹۴۷ء)