مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 133 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 133

۱۳۳ مضامین بشیر مخلصین اب بھی قادیان کی زمینوں کے خریدار ہیں میں نے اپنے ایک الفضل میں شائع کردہ نوٹ میں یہ ذکر کیا تھا کہ بعض کمز ور طبع لوگ موجودہ حالات کی وجہ سے گھبرا کر قادیان کی خرید کردہ زمینوں کو ضائع شدہ خیال کرنے لگ گئے ہیں اور اپنی ادا کردہ قیمت کو امانت قرار دے کر اس کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔میں نے اپنے نوٹ میں بتایا تھا کہ ایسا مطالبہ نہ صرف کاروباری اصول کے مطابق غلط اور نا جائز ہے بلکہ دینی لحاظ سے بھی ایمانی کمزوری کی علامت ہے کیونکہ اس مطالبہ میں دراصل یہ شبہ مخفی ہے کہ ایسے لوگوں کے نزدیک قادیان کی واپسی مشکوک ہے۔حالانکہ جیسا کہ خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے ہمیں انشاء اللہ قادیان ضرور واپس ملے گا اور اس کے متعلق ترقی کے وعدے بھی ضرور پورے ہوں گے۔میرے اس نوٹ کے جواب میں مجھے کئی دوستوں نے لکھا ہے اور بعض نے زبانی کہا ہے کہ ہمیں خدا کے فضل سے قادیان کے واپس ملنے اور اس کی ترقی کے وعدوں کے متعلق کامل یقین ہے اور ہم اس وقت بھی اس بات کے لئے بخوشی تیار ہیں کہ اگر کوئی شخص قادیان میں اپنا قطعہ زمین یا مکان فروخت کرتا ہو تو اسے خرید لیں۔مجھے ان دوستوں کی اس پیش کش سے بہت خوشی ہوئی۔یہ لوگ سچے مومن ہیں اور میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کے اخلاص اور ایمان اور اموال میں برکت عطا کرے اور وہ اور ان کی اولادیں قادیان کی ترقی سے پورا پورا فائدہ اٹھانے والی ہوں۔آمین یا رب العالمین۔( مطبوعہ الفضل ۱۳؍ دسمبر ۱۹۴۷ء)