مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 132 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 132

مضامین بشیر ۱۳۲ نے قادیان کی ترقی کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کئے ہیں ، وہ اپنی کامل شان کے ساتھ پورے ہوں گے۔میرے دل کی تو یہ کیفیت ہے کہ اگر میرے پاس روپیہ ہوتا تو میں ایسا مطالبہ کرنے والے سب لوگوں کو ان کے مطالبہ کی رقوم ادا کر کے ان کی زمینیں واپس خرید لیتا۔کیونکہ میں جانتا ہوں کہ یہ زمینیں ایک ایسی مبارک بستی کی زمینیں ہیں ، جس کے ساتھ ہمارے خدا وند قدیر نے دائی ترقی اور دائی برکت مقدر کر رکھی ہے۔کاش ہمارے یہ جلد باز دوست اس نکتہ کو یا در کھتے مگر افسوس کہ انہوں نے قادیان کو بھی اپنی مادی آنکھوں سے دیکھنا چاہا کہ جب تک قادیان کو ظاہری ترقی حاصل تھی انہوں نے قادیان کی زمین کو ایک نفع مند سودا خیال کر کے اسے شوق کے ساتھ خریدا۔مگر جو نہی کہ اس رستہ میں ایک عارضی روک پیش آگئی انہوں نے اسے ایک خسارے کا سودا سمجھ کرنا جائز حیل و حجت سے منسوخ قرار دینے کی کوشش شروع کر دی اور یہ نہ سوچا کہ انشاء اللہ یہی خسارہ کا سودا آج سے کچھ عرصہ بعد پہلے سے بھی بہت بڑھ چڑھ کر نفع مند سودا بننے والا ہے لیکن شکر ہے کہ ایسے لوگ کم ہیں بہت کم اور خدا کے فضل سے جماعت کا ننانوے فی صدی حصہ اخلاص اور ایمان میں آگے سے زیادہ ترقی کر رہا ہے۔أُولئِكَ هُمُ الفَائِزون - ( مطبوعه الفضل ۱۰؍ دسمبر ۱۹۴۷ء)