مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 125 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 125

۱۲۵ مضامین بشیر نقصان جائیداد کا رجسٹریشن احمدی احباب کے لئے ضروری ہدایت حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ جن مسلمانوں کی جائیداد میں مشرقی پنجاب میں ضائع ہوئی ہیں ، انہیں اپنے نقصان کی تفصیل درج کر کے مغربی پنجاب کے مقرر کردہ افسر کے دفتر میں اپنے نقصان کو رجسٹر کرا دینا چاہئے اور اس نقصان کی وجہ سے اگر کوئی مطالبہ پیش کرنا ہوتو وہ بھی پیش کر دینا چاہئے۔اس افسر کے عہدہ کا نام اور پتہ یہ ہے :- Registrar of Claims on Rehabilitation Department west Punjab Government, 3 Temple Road Lahore۔اس تعلق میں ان دوستوں کی ہدایت کے لئے جن کی جائیدادوں ( غیر منقولہ ومنقولہ ) کا قادیان یا دوسرے مقامات میں نقصان ہوا ہے ، اعلان کیا جاتا ہے کہ انہیں بھی دفتر مذکور میں درخواست دے کر اپنا نقصان رجسٹر کرا دینا چاہئے۔درخواست میں جائیداد کی تفصیل ( یعنی قسم اور رقبہ وغیرہ ) اور مالیت اور جائے وقوع وغیرہ درج کرنا ضروری ہے مگر یہ بات یاد رکھی جائے کہ چونکہ قادیان ہمارا مقدس مقام ہے، اس لئے قادیان کی غیر منقولہ جائیداد کے بدلہ میں کسی جائیداد کا مطالبہ نہ کیا جائے اور نہ ہی قادیان کے ملحقہ دیہات منگل باغباناں اور بھینی بھا نگر اور کھارا کی ضائع شدہ غیر منقولہ جائیداد کے بدلہ میں کوئی مطالبہ کیا جائے کیونکہ وہ عملاً قادیان کا حصہ ہیں بلکہ ان کے متعلق صرف نقصان رجسٹر کرا دیا جائے۔البتہ قادیان اور مندرجہ بالا تین دیہات کے علاوہ دوسری غیر منقولہ جائیدادوں کے مقابلہ پر مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔اسی طرح قادیان اور ان تین دیہات کی منقولہ جائیداد کے مقابلہ پر بھی مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔دوسرے علاقوں کے دوستوں ( اضلاع جالندھر۔ہوشیار پور۔لدھیانہ۔فیروز پور۔دہلی وغیرہ) کو بھی اپنا نقصان جائیداد ( منقولہ و غیر منقولہ ) رجسٹر کرانا چاہئے۔تفصیلات اور درخواست کے فارم دفتر نظارت امور عامہ جو د ہامل بلڈ نگ لاہور سے حاصل کی جائیں۔( مطبوعه الفضل ۵/ دسمبر ۱۹۴۷ء)