مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 124 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 124

مضامین بشیر ۱۲۴ نفع مند کاروبار میں روپیہ لگانے والے دوستوں کو ضروری اطلاع بعض دوستوں نے میرے ذریعہ قادیان کے بعض کا رخانہ داروں اور دوسرے دوستوں کو کا روباری اصول پر روپیہ دیا ہوا تھا اور وہ اس وقت تک اپنے روپے کا معقول نفع حاصل کرتے رہے ہیں۔میں ہر ایسے سودے کے موقع پر فریقین پر یہ بات واضح کر دیتا رہا ہوں کہ ان سودوں میں مجھ پر کسی قسم کی قانونی یا شرعی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ میں صرف دوستوں کی امداد کے لئے اخلاقی بناء پر اپنے ذریعہ ایسے سمجھوتے کرا دیتا ہوں کہ کسی قسم کا ذاتی فائدہ اٹھانا تو درکنا ر ا کثر اوقات خود اپنے پاس سے متفرق اخراجات وغیرہ برداشت کر کے دوستوں کی اخلاقی امداد کرتا رہا ہوں لیکن گزشتہ فسادات میں جو حقیقتہ ایک قیامت کا نمونہ تھے قادیان کے سب کارخانہ داروں کے کارخانے اور اکثر دوستوں کے املاک کلیۂ ضائع ہو چکے ہیں۔جس میں ان کی کسی غفلت یا کوتا ہی کا دخل نہیں ہے اور گو ہمیں خدا تعالیٰ کے فضل سے یقین ہے کہ انشاء اللہ قادیان ہمیں ضرور واپس ملے گا اور مرکز سلسلہ کے متعلق خدا کے وعدے ضرور پورے ہوں گے لیکن جب تک موجودہ عالمگیر تباہی کے آثار باقی ہیں، اس وقت تک ایسے لوگ جو فی الحال اپنا سب کچھ کھو چکے ہیں ہر رنگ میں ہمدردی کے مستحق ہیں۔پس میں امید کرتا ہوں کہ روپیہ لگانے والے دوست قرآنی حکم فَنَظِرَةٌ إِلى مَيْسَرَةٍ نا کے ماتحت کچھ عرصہ تک صبر سے کام لیں گے اور دوسری طرف میں امید کرتا ہوں کہ روپیہ لینے والے دوست بھی اس بوجھ کو اپنے ذمہ ایک مقدس بار خیال کرتے ہوئے حالات کے بہتر ہوتے ہی اسے اتارنے کی کوشش کریں گے۔البتہ جن دوستوں کو اب بھی توفیق حاصل ہو ان کا فرض ہے کہ اس ذمہ داری کو ابھی ادا کریں۔وكان الله معهم اجمعين ( مطبوعه الفضل ۳۰ /نومبر ۱۹۴۷ء)