مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 113 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 113

۱۱۳ مضامین بشیر پنجاب باونڈری کمیشن کے غور کے لئے چند اصولی نوٹ حکومت کی طرف سے پنجاب باونڈری کمیشن کے لئے تحقیقات کی بنیادی شرائط ( ٹرمز آف ریفرنس ) کا اعلان ذیل کے مختصر مگر جامع الفاظ میں کیا گیا ہے :- کمیشن کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ پنجاب کے ہر دو حصوں کی سرحد کی تعیین اس اصول پر کرے کہ مسلم اور غیر مسلم اکثریت کے ملتے جلتے علاقے ایک دوسرے سے ممتاز ہوکر اپنے اپنے حصہ کے ساتھ شامل ہو جائیں۔اس عمل کے ضمن میں کمیشن دیگر حالات کا بھی خیال رکھے گا۔۔۔۔ان الفاظ پر ایک سرسری نگاہ ڈالنے سے ہر پڑھنے والا بغیر کسی شک وشبہ کے اس نتیجے پر پہنچتا ہے کہ: (۱) کمیشن کے لئے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ اپنی تحقیق کا دارو مداران دوامور پر رکھے۔اول مسلم اور غیر مسلم اکثریت کے ملتے جلتے علاقوں کی علیحدہ علیحدہ تعیین دوم دوسرے حالات (ب ) یہ کہ دوسرے حالات پر غور کا سوال کوئی مستقل اور بنیادی حیثیت نہیں رکھتا کہ اسے قوم وار آبادی کی قلت و کثرت کے اصول کے ساتھ ایک جیسا اہم اور متوازی اصل قرار دیا جائے۔بلکہ اسے صرف ثانوی حیثیت حاصل ہے۔جیسا کہ کمیشن کی تحقیقات کی بنیادی شرائط کے اعلان کی عمومی عبارت اور اس عمل کے ضمن میں کے میں اہم الفاظ سے ثابت ہے۔(۳) پس صحیح طریق کار یہ ہے کہ پہلے آبادی کے لحاظ سے مسلم اور غیر مسلم اکثریت کے ملتے جلتے علاقوں کی علیحدہ علیحدہ تعیین کی جائے۔اور اس کے بعد اگر ضرورت محسوس ہو تو اس تعیین کے نتیجہ میں ایسی خفیف سی تبدیلی کر کے جو قدرتی اور جغرافیائی پہلوؤں کے لحاظ سے لازمی سمجھی جائے مناسب ترمیم وو کر لی جائے۔(۴) یہ بات کہ بہر صورت دوسرے حالات کے الفاظ دولت اور جائیداد وغیرہ کی طرف اشارہ کرنے کے لئے استعمال نہیں کئے گئے۔وائسرائے کے اس واضح اور غیر مبہم اعلان سے بھی ثابت ہے جو انہوں نے ۴ جون کی پریس کانفرنس میں کیا تھا۔چنانچہ اس کا نفرنس میں وائسرائے صاحب نے کہا تھا کہ :- وو ملک معظم کی حکومت سے یہ توقع نہیں کی جاسکتی کہ وہ ایسی تقسیم کی حمائت کرے گی