مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 102 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 102

مضامین بشیر ۱۰۲ نہیں آتے مگر دراصل مادی اور ظاہری اسباب سے بہت زیادہ طاقتور ہیں۔پس ان نازک ایام میں ہمیں خدائے علیم وقدیر سے دعا بھی کرنی چاہئے کہ وہ اپنے فضل و رحم سے ایسے اسباب مہیا فرما دے کہ جو نہ صرف مسلمانوں کے لئے بلکہ ہمارے ملک اور ہمارے صوبہ کے لئے بھی بہتری اور ترقی کا موجب ہوں اور کوئی ہرج نہیں کہ اس بارے میں سنجیدہ مزاج اور مذہبی میلان رکھنے والے سکھ ممبران کو بھی تحریک کی جائے کہ وہ بھی خالی الذہن ہو کر اور دل سے ہر قسم کے خیالات نکال کر اپنے طریق پر خدا سے دعا کریں کہ وہ انہیں ایسے رستے کی طرف ہدایت دے جس میں ان کی قوم اور ملک کا حقیقی فائدہ ہو۔سکھوں کا قدم اس وقت پریشانی کے عالم میں ڈگمگا رہا ہے اور وہ حقیقۂ دو گورکھ دھندوں کے درمیان معلق کھڑے ہیں۔پس ضرورت ہے کہ انہیں نہ صرف دلائل اور ہمدردی کے ذریعہ تقویت پہنچائی جائے بلکہ روحانی کارخانہ کی طرف توجہ دلا کر بھی ان کے قلوب کو اُس بالا ہستی کی طرف کھینچا جائے جو سارے علموں اور ساری طاقتوں اور ساری ترقیوں کا سرچشمہ ہے۔واخر دعوانا ان الحمد لله رب العلمين ولا حول و لا قوة الا بالله العظيم ( مطبوعه الفضل ۱۴ جون ۱۹۴۷ء)