مضامین بشیر (جلد 2) — Page 1064
مضامین بشیر ۱۰۶۴ قادیان کے درویشوں میں پہلے بچہ کی ولادت قادیان کی تازہ ڈاک سے معلوم ہوا ہے کہ ۱۲ / دسمبر کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے مولوی عبدالقادر صاحب جنرل پریزیڈنٹ جماعت احمدیہ قادیان کو پہلا لڑکا عطا فرمایا ہے۔قریباً ایک سال ہوا مولوی عبد القادر صاحب موصوف کی قادیان میں ہی شادی ہوئی تھی جو درویشوں میں سب سے پہلی شادی تھی اور اب خدا تعالیٰ نے فضل سے انہیں فرزند عطا کیا ہے جو قادیان کے موجودہ دور میں سب سے پہلا بچہ ہے۔فالحمد الله علی ذالک اللهم زد فرد اللہ تعالیٰ اس بچہ کی ولادت کو اپنے والدین کے لئے اور جماعت احمدیہ قادیان کے لئے مبارک کرے اور بچہ کو اسلام اور احمدیت کا خادم بنائے اور حافظ و ناصر ہو۔آمین یہ بچہ ڈاکٹر عبدالرحیم صاحب دہلوی چشمہ والے حال دواخانہ طب جدید بڑا بازار میانی ضلع سرگودھا کا پوتا ہے۔مطبوعه الفضل ۲۰ دسمبر ۱۹۵۰ء)