مضامین بشیر (جلد 2) — Page 1060
مضامین بشیر 1۔7۔مندرجہ ذیل دوست قادیان جانے کے لئے تیار ہیں اس جلسہ پر قادیان جانے کے لئے یکصد دوستوں کا انتخاب کرلیا گیا ہے اور انہیں رجسٹری خطوط بھجوائے جا رہے ہیں۔روانگی انشاء اللہ ۲۵ / دسمبر ( بروز پیر ) صبح آٹھ بجے رتن باغ لاہور سے ہوگی مگر جانے والے دوستوں کو ۲۴ / دسمبر کی شام تک ضرور لاہور پہنچ جانا چاہئے اور صرف وہی دوست لاہور تشریف لائیں جنہیں دفتر ہذا کی طرف سے منظوری کی اطلاع پہنچے۔دوسرے دوست تکلیف نہ فرمائیں۔ذیل میں صرف ان دوستوں کی فہرست دی جاتی ہے جو صوبہ سندھ ، ریاست خیر پور اور ریاست بہاولپور میں سے منتخب کئے گئے ہیں کیونکہ وہ دور کے علاقہ کے ہیں اور ان کے متعلق دہری احتیاط کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ ذیل کی فہرست میں پنجاب کے وہ دوست بھی شامل کر لئے گئے ہیں جن کی طرف سے خود درخواست نہیں آئی مگر ان کے درویش رشتہ داروں نے ان کے متعلق قادیان سے تاکیداً لکھا ہے کیونکہ ایسے دوستوں کے متعلق بھی دہری احتیاط ضروری ہے۔ان کے علاوہ باقی دوستوں کو صرف رجسٹری خطوط کے ذریعہ اطلاع بھجوائی جا رہی ہے۔ذیل کی فہرست میں عورتوں کے نام بھی شامل نہیں کئے گئے کیونکہ ان کے متعلق فی الحال ایک روک پیدا ہوگئی ہے۔اگر یہ روک دور ہوگئی تو پھر اطلاع دی جائے گی۔(1) چوہدری رستم علی صاحب ( والد نذیر احمد صاحب درویش ) محمود آبا دا سٹیٹ (سندھ) (۲) سردار خاں صاحب ( ولد نذیر احمد صاحب در ولیش) محمود آبا دا سٹیٹ (سندھ) (۳) شاہ دین صاحب ( برادر خدا بخش صاحب درویش ) ظفر اسٹیٹ (سندھ) (۴) عزیز دین صاحب ( ولد بابا بھاگ صاحب درویش ) کرونڈی (سندھ) (۵) میاں عزیز الدین صاحب ( ولد محمد صدیق صاحب درویش ) محمود آباد اسٹیٹ (سندھ) (۶) مولوی عبد السلام صاحب عمر ) خلف حضرت خلیفہ اسیح الاوّل ) لاکھا روڈ نوابشاہ (سندھ) (۷) چوہدری غلام قادر صاحب چیمہ ( والد منظور احمد صاحب در ولیش) چک ۸۴ ( بہاولپور سٹیٹ ) (۸) چوہدری غلام محمد صاحب صاحب ( والد نبی احمد صاحب در ولیش ) دلیہ میر خاں شہانی (ریاست خیر پور ) (۹) عبد الرحمن صاحب ( برادر محمد عبد اللہ صاحب در ولیش ) چک ایل -۳۲۲/۲ ( ضلع ملتان )