مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 1058 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 1058

مضامین بشیر ۱۰۵۸ قادیان جانے والوں کے متعلق ضروری اعلان حکومت نے تعداد اور تاریخ مقرر کردی احباب کی اطلاع کے لئے اعلان کیا جاتا ہے کہ حکومت پاک پنجاب نے اطلاع دی ہے کہ قادیان کے سالانہ اجتماع پر جانے والوں کی تعداد ایک سو اور تاریخیں ۲۵ / دسمبر تا ۳۰ / دسمبر مقرر ہوگئی ہیں۔پس : (1) جن بھائیوں اور بہنوں کو میرے دفتر کی طرف سے رجسٹری خطوط کے ذریعہ اطلاع پہنچے وہ ۲۴ دسمبر ( بروز اتوار ) کی شام تک ضرور لاہور پہنچ جائیں مگر ان کے علاوہ دوسرے دوست قادیان جانے کی غرض سے تشریف نہ لائیں کیونکہ آخری فیصلہ کے بعد کوئی تبدیلی نہیں ہو سکتی۔(۲) قادیان جانے والے احباب موسم کی ضرورت کے مطابق اپنے ساتھ گرم بستر ضرور لائیں ور نہ تکلیف ہوگی۔(۳) جن بہنوں کو لاہور آنے کی اطلاع پہنچے وہ اپنے ساتھ بچے ہرگز نہ لائیں کیونکہ بچوں کی علیحد ہ منظوری ضروری ہوتی ہے۔(۴) لاہور میں مردوں کے لئے شیخ بشیر احمد صاحب ایڈووکیٹ ۱۳ ٹمپل روڈ کے مکان پر ٹھہرنے کا انتظام ہوگا۔اور عورتوں کے لئے جو دھامل بلڈنگ بالمقابل رتن باغ میں انتظام کیا گیا ہے۔(۵) لاہور سے قادیان جانے اور پھر واپس آنے کے لئے فی کس دس روپے پیشگی وصول کئے جائیں گے جو روانگی سے قبل میرے دفتر میں باخذ رسید جمع کرا دینے چاہئیں۔(۶) قافلہ کی روانگی انشاء اللہ ۲۵ / دسمبر ( بروز پیر ) ساڑھے آٹھ بجے صبح رتن باغ لاہور سے ہوگی۔( ۷ ) جن احباب کو دعوت نامہ پہنچے وہ اپنے علاقہ کے ان احمدیوں سے مل کر آئیں جن کے رشته دار قادیان میں ہیں تا کہ ان کی طرف سے ضروری پیغام اور خیریت کی خبر لے جاسکیں۔(۸) چونکہ یہ ایک مقدس سفر ہے۔احباب دعا کرتے ہوئے گھر سے روانہ ہوں اور دعا کرتے ہوئے جائیں اور قادیان میں بھی خاص دعاؤں کا پروگرام رکھیں اور دعا کرتے ہوئے واپس آئیں۔اللہ تعالیٰ سب کے ساتھ ہوا اور حافظ وناصر رہے۔مطبوعه الفضل ۱۴؍ دسمبر ۱۹۵۰ء)