مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 1023 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 1023

۱۰۲۳ مضامین بشیر ایسے دوست مجھے اپنا سوال دوبارہ لکھ کر بھجوا دیں تو میں انشاء اللہ حسب توفیق ان کا باری باری جواب دینے کی کوشش کروں گا۔جو خطوط میرے پاس اس وقت محفوظ ہیں ان کے لکھنے والوں کے نام درج ذیل کئے جاتے ہیں۔لہذا صرف ایسے دوست اپنے سوالوں کو دہرائیں جو ان کے علاوہ ہیں : (۱) غلام نبی صاحب مبلغ جھانسی ہندوستان۔قرآن کریم میں حضرت موسیٰ اور دوسرے نبیوں کا ذکر متفرق طور پر پھیلا کر کیوں کیا گیا ہے اور حضرت یوسف کے ذکر کی طرح ایک ہی جگہ کیوں نہیں کر دیا گیا۔(۲) سید شاہ احمد صاحب ہمدانی ربوہ۔کیا افسانہ نویسی جائز ہے یا نہیں اور افسانوں میں سے کون سے افسانے جائز سمجھے جائیں اور کون سے ناجائز ؟ نماز میں خدا کا تصور کس طرح کیا جائے ؟ (۳) سید محمد شاہ صاحب سیفی کشمیر۔امیر معاویہ نے خلیفہ برحق حضرت علی رضی اللہ عنہ کے خلاف جنگیں لڑیں۔اس لئے امیر معاویہ کے متعلق کیا خیال رکھا جائے۔اسلام میں پوتے پوتی کے ورثہ کا کیا حکم ہے۔شق القمر کے معجزہ اور شب برات کے احترام کی کیا حقیقت ہے؟ (۴) محمد اقبال صاحب کراچی۔قیامت کے وقت اور اسلامی شریعت کے دائی ہونے کے متعلق اسلامی نظریہ کیا ہے؟ (۵) خورشید بیگم صاحبہ ماڈل ٹاؤن۔ہاتھ کی لکیروں کی کیا حقیقت ہے۔اگر بے حد دعاؤں کے بعد بھی مقصد میں ناکامی ہو تو کیا سمجھا جائے؟ (۶) تا ثیر صاحب کراچی۔اگر کسی کو اپنی بیوی سے زیادہ محبت ہو تو کیا اس پر بھی جنت میں حور ٹھونسی جائے گی ؟ کمیونسٹ سوال کرتے ہیں کہ کیا وجہ ہے کہ اسلام کو کافی لمبے زمانہ کے بعد سیاسی غلبہ حاصل ہوا مگر اشتراکیت نے نسبتاً جلد غلبہ پالیا ؟ (۷) شیخ ناصر احمد صاحب مبلغ سوئٹزر لینڈ۔مسیحی لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ مسلمانوں کا دعویٰ ہے کہ اسلام نے دفاعی جنگیں لڑیں مگر سپین اور آسٹریا وغیرہ کے حملوں میں کونسا دفاعی پہلو تھا ؟ اسلام مساوات کا مدعی ہے۔پھر کیا وجہ ہے کہ طلاق کا اختیار تو مرد کے ہاتھ میں رکھا گیا ہے مگر خلع کے لئے عورت کو قاضی کے سامنے جانا پڑتا ہے؟ (۸) ڈاکٹر محمد عمر صاحب جے پور ہندوستان۔اگر اسلام میں چہرہ کے پردہ کا حکم ہے تو حج کے موقعہ پر مسلمان عورتیں کیوں بے نقاب رہتی ہیں؟ کیا اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ چہرہ پردہ میں شامل نہیں ؟