مضامین بشیر (جلد 2) — Page 1022
مضامین بشیر ,, ۱۰۲۲ چالیس جواہر پاروں کی تصنیف اور دوستوں سے ضروری گزارش میں کچھ عرصہ سے ”الفضل کے لئے کوئی مضمون نہیں لکھ سکا جس کی یہ وجہ تھی کہ میں ان ایام میں ایک جدید تصنیف ” چالیس جواہر پارے“ کے لکھنے میں مصروف رہا۔اس تصنیف میں چالیس چیدہ حدیثوں کا ترجمہ معہ ضروری تشریح درج کیا گیا ہے اور شروع میں مشہور جامعین حدیث کے مختصر سوانح اور ان کی کتابوں کے مجمل حالات اور حدیث کی معروف اصطلاحوں کی ضروری تشریح درج کی گئی ہے۔کتاب کا حجم قریباً ایک سو صفحے ہے اور امید ہے کہ یہ کتاب انشاء اللہ اس جلسہ سالانہ پر چھپ کر شائع ہو جائے گی۔اس مجموعہ میں ۴۰ کا عدد اس لئے اختیار کیا گیا ہے کہ ایک حدیث میں ہمارے آقا صلے اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جو شخص میری چالیس حدیثیں جمع کر کے میری امت کے لئے محفوظ کر دے گا۔میں قیامت کے دن اس کے حق میں شاہد اور شفیع ٹھہروں گا۔سو میرے دل میں یہ آرزو پیدا ہوئی کہ میں بھی اس عظیم الشان برکت نبوی سے حصہ پانے کی کوشش کروں۔وما توفيقنا الا بالله العظيم۔یہ چالیس حدیثیں صحاح ستہ اور مؤطا امام مالک اور مسند احمد سے لی گئی ہیں اور انتخاب میں یہ اصول مد نظر رکھا گیا ہے کہ فقہی مسائل کی بجائے انفرادی اور قومی اصلاح اور ملی ترقی والی حدیثوں کو ترجیح دی جائے۔دوست دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ میری اس تصنیف کو قبولیت کا درجہ عطا فرما کر میری مغفرت اور لوگوں کے فائدہ کا ذریعہ بنا دے۔آمین یا ارحم الرحمین۔جو دوست اس مجموعہ کو خریدنا چاہیں وہ اعلان ہونے پر پبلشر کو لکھیں۔میں تو صرف ثواب کی خاطر کتاب لکھتا ہوں اور اپنا نسخہ بھی پیسے دے کر خریدتا ہوں۔الغرض کچھ تو اوپر کی تصنیف کی وجہ سے اور کچھ بعض دوسری مصروفیتوں کی وجہ سے میں گزشہ ایام میں الفضل کے لئے کوئی مضمون نہیں لکھ سکا اور اس عرصہ میں بعض وہ خطوط بھی محفوظ نہیں رہے جو مختلف دوستوں کی طرف سے میرے نام آئے تھے اور ان میں مختلف سوالوں کا جواب پوچھا گیا تھا۔سو اگر