مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 850 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 850

مضامین بشیر ۸۵۰ چندہ تعمیر مکانات درویشان کی پہلی فہرست ذیل میں ان بھائیوں اور بہنوں کی فہرست درج کی جاتی ہے جنہوں نے میری تحریک پر ( جو حضرت صاحب کی اجازت سے کی گئی تھی ) ربوہ میں درویشوں کے رشتہ داروں کے مکانات کی تعمیر کے لئے چندہ دیا ہے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ اس فہرست کے اولین احباب ہیں جنہوں نے خدا سے توفیق پا کر اس کارخیر میں حصہ لیا ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب کو اپنی بہترین جزا عطا کرے اور دین و دنیا میں ان کا حافظ و ناصر ہو۔مجھے افسوس ہے کہ دفتر محاسب ربوہ کی طرف سے بر وقت رپورٹ نہ آنے کی وجہ سے یہ فہرست کسی قدر دیر سے شائع کی جا رہی ہے۔بہر حال اللہ تعالیٰ ان سب بہنوں اور بھائیوں کو دین و دنیا کی نعمتوں سے نوازے۔اور ان کے اس کارخیر کو دوسروں کے لئے نیک تحریک کا موجب بنائے۔آمین۔کئی درویشوں کے رشتہ دار اس وقت مکان کی وجہ سے بڑی تکلیف میں ہیں۔اس لئے اس تحریک میں حصہ لینا خدا کے فضل سے بڑے ثواب کا موجب ہے۔آئندہ جو دوست اس مد میں چندہ بھجوائیں۔وہ مہربانی کر کے کو پن میں صراحت کر دیا کریں کہ یہ درویشوں کے مکانوں کا چندہ ہے۔نیز جن احباب نے اس میں چندہ بھجوایا ہومگر ان کا نام اس فہرست میں نہ آیا ہو۔وہ اطلاع دے کر ممنون فرمائیں۔(1) ملک عزیز احمد صاحب ایبٹ آباد ( بذریعہ دفتر محاسب ربوہ ) (۲) چوہدی محمد عبد اللہ صاحب چک نمبر ۷۸ جنوبی ضلع سرگودھا (۳) خان عزیز احمد صاحب نائب تحصیلدار خانیوال (۴) اہلیہ صاحبہ قاضی نصیر احمد صاحب بھٹی مذکور (۵) شمیم احمد بن قاضی نصیر احمد صاحب بھٹی مذکور (۶) چوہدری ناظر علی صاحب سیکرٹری مال شاہ کوٹ لائل پور (۷) با بوفقیر اللہ صاحب انسپکٹر بیت المال حلقہ چابکسواراں لاہور (۸) چوہدری حسن احمد صاحب رائے پور قا در آباد (۹) چوہدری جان خان صاحب ولد عبدالمالک خان صاحب لاہور ۲۰۰۰_۰ ۵۰۰ ۱۰۰۰ ۲-۰-۰ ۱۰۰۰