مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 694 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 694

مضامین بشیر ۶۹۴ امرتسر نہیں آسکا۔لیکن اب میں نے انتظام کر لیا ہے۔پس جو روپیہ آپ نے مجھ سے لینا ہے ( بھائی شیر محمد صاحب امرتسر کے تاجروں سے مال لایا کرتے تھے ) مجھ سے لے لواور میر احساب صاف کر دو ، انہوں نے کہا ہمیں حالات کا علم ہے ہمیں آپ شرمندہ نہ کریں ہم ابھی روپیہ نہیں لیتے جب لینا ہو گا خود قادیان آ کر لے لیں گے۔اور بھائی شیر محمد صاحب کے اصرار کے باوجو در و پیہ نہیں لیا۔بھائی شیر محمد صاحب کی اس بات کا امرتسر کے غیر مسلم تاجروں پر بہت اچھا اثر ہوا کہ یہ لوگ کتنے دیانتدار ہیں کہ اپنے آپ کو نگی اور خطرے میں ڈال کر دوسروں کا روپیہ واپس کرنے کے لئے امرتسر پہنچے ہیں۔مسجد ربوہ کے سنگ بنیاد اور چندے کی تحریک کی اطلاع جب قادیان پہنچی تو امیر صاحب مقامی نے وہاں کے دوستوں کو بھی چندہ کی تحریک کی۔چنانچہ اس وقت تک یعنی اار اکتوبر تک اس مد میں ساڑھے پانچ سوروپے نقد وصول ہو چکے ہیں۔اور پونے تین سو روپے کے وعدے آئے ہیں۔فالحمد لله على ذالک دوست اپنی دعاؤں میں قادیان کے بھائیوں کو خاص طور پر یا درکھیں۔مطبوعه الفضل مورخه ۱۶ / اکتوبر ۱۹۴۹ء)