مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 668 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 668

مضامین بشیر ۶۶۸ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تحفہ گولڑو یہ والے حوالہ کو پھر دوبارہ درج کر کے اس مختصر سے نوٹ کو ختم کرتا ہوں۔مخلصین توجہ کیسا تھ مطالعہ فرمائیں۔حضور فرماتے ہیں۔جو شخص مجھے دل سے قبول کرتا ہے وہ دل سے اطاعت بھی کرتا ہے اور ہر ایک حال میں مجھے حکم ٹھہراتا ہے اور ہر ایک تنازعہ کا مجھ سے فیصلہ چاہتا ہے۔مگر جو شخص مجھے دل سے قبول نہیں کرتا اس میں تم نخوت اور خود پسندی اور خود اختیاری پاؤ گے۔پس جانو کہ وہ مجھ میں سے نہیں ہے۔بس میں نے جو کچھ کہنا تھا کہہ چکا۔و آخر دعوانا ان الحمد لله رب العلمين۔( مطبوعه الفضل ۱۵ ستمبر ۱۹۴۹ء)