مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 593 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 593

۵۹۳ مضامین بشیر قادیان خط لکھتے ہوئے پتہ احتیاط سے لکھیں امیر جماعت احمد یہ قادیان مولوی عبد الرحمن صاحب فاضل کے تازہ خط سے معلوم ہوا ہے کہ پنڈت کنج بہاری لال نے قادیان میں ایک نیا فتنہ کھڑا کیا ہے اور وہ یہ کہ مقامی ڈاک خانہ میں اس نے اپنا پتہ اس طرح رجسٹر کرایا ہے کہ: سنج بہاری لال امیر جماعت قادیان اس سے اس کا مقصد یہ ہے کہ جو ڈاک امیر جماعت احمدیہ قادیان کے نام جائے وہ اس کے پاس پہنچ جایا کرے اور یہ شرارت اس سے کرائی گئی ہے۔اس لئے دوستوں کی اطلاع اور ہدایت کے لئے اعلان کیا جاتا ہے کہ آئندہ قادیان میں کوئی خط محض "امیر جماعت قادیان کا پتہ لکھ کر نہ بھیجا جائے۔بلکہ احتیاط اس میں ہے کہ صرف امیر جماعت احمدیہ قادیان“ بھی نہ لکھا جائے بلکہ اس کے ساتھ امیر کا نام یعنی ”مولوی عبد الرحمن صاحب مولوی فاضل“ بھی ضرور لکھا جائے۔اسی طرح صدرانجمن احمدیہ کے باقی عہدہ داروں کے نام بھی خط لکھتے ہوئے صرف عہدہ نہ لکھا جائے بلکہ نام بھی ساتھ ضرور درج کیا جائے مثلاً صرف ناظر امور عامہ قادیان نہ لکھا جائے بلکہ مولوی برکات احمد صاحب ناظر امور عامہ جماعت احمد یہ قادیان لکھا جائے۔( مطبوعہ الفضل ۲۲ جولائی ۱۹۴۹ء)