مضامین بشیر (جلد 2) — Page iv
مضامین بشیر ان تاریخی، سیاسی و مذہبی موضوعات کا تنوع ان کی دلچسپی اور شان کو اور بھی بڑھا دیتا ہے۔یه علمی خزانہ سلسلہ کے متفرق اخبارات ورسائل میں بکھرا پڑا تھا جہاں عام آدمی کی رسائی نہیں تھی۔اللہ تعالیٰ بہت جزا دے مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب کو جنہوں نے اپنے دور صدارت میں جہاں دیگر نایاب مفید کتب سلسلہ کی اشاعت کروائی وہاں پہلی دفعه مضامین بشیر جلد اوّل مرتبہ مرزا عدیل احمد صاحب نائب مشیر قانونی 2007 ء میں منصہ شہود پر آئی۔جس میں 1913 ء سے 1945 ء تک حضرت میاں صاحب کے جماعتی اخبارات و رسائل میں شائع ہونے والے مضامین اور تحریرات کو یکجا کر دیا گیا۔یہ کتاب بہت جلد ہاتھوں ہاتھ نکل گئی۔اور اسے اب دوبارہ شائع کرنے کی ضرورت ہے۔دور میں اثناء مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب نے اپنے زیر نگرانی 1946 ء سے 1950 ء تک حضرت میاں صاحب کی تحریرات کو بھی اکٹھا کر وانے کا اہتمام فرمایا ہے۔نے اس کام میں معاونت کی توفیق پائی۔فجزاه احسن الجزاء یوں اس کتاب مضامین بشیر جلد دوم احباب جماعت کے افادہ عام کے لئے شائع کیا جا رہا ہے۔اس جلد کے متنوع مضامین میں اولوالامر کی اطاعت سے مراد، اسلامی پردہ، مساوات اسلامی نماز میں پریشان خیالی کا علاج، اسلامی سزاؤں کا فلسفہ، مسئلہ تقدیر ، عورت کا نشوز اور مرد کا حق تا دیب ، زندگی کے بیمہ کے بارہ میں اسلامی نظریہ ، ابلیس کا گمراہ کن وجود، حضرت امام حسن کی شادیاں اور طلاقیں، سیرت حضرت خلیفہ اول ایسے دلچسپ اور مفید تاریخی وعلمی اور اخلاقی و تربیتی موضوعات شامل ہیں۔انشاء اللہ یہ کتاب جماعتی لٹریچر میں عمدہ اور مفید ا ضافہ ہو گی۔اللہ تعالیٰ حضرت میاں صاحب کے درجات ہمیشہ بلند فرما تار ہے اور آپ کی یہ تحریرات نافع الناس ہوں۔آمین