مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 374 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 374

مضامین بشیر ۳۷۴ (۹) جنگ کی غرض و غایت اور اسکے امکانی نتائج کو ہمیشہ اپنی آنکھوں کے سامنے رکھو۔(۱۰) اگر دشمن صلح کی طرف جھکے تو اس کے صلح کے ہاتھ کو رد نہ کرو (۱۱) غلبہ کی صورت میں انسانیت کے کمزور طبقے اور مختلف قوموں کی مقدس چیزوں کی حفاظت کرو اور (۱۲) بہر حال خدا کے فضل و رحم پر بھروسہ رکھو اور اس کی نصرت کے طالب رہو۔یہ وہ بارہ زریں ہدائتیں ہیں جو جنگی امور کے متعلق اسلام ہمیں دیتا ہے اور اس کے مقابل پر اس بات کی ذمہ داری لیتا ہے کہ اگر مسلمان ان ہدایتوں پر عمل کریں تو درمیانی جزوی نقصانات کو چھوڑ کر جو خود قومی ترقی اور قومی تربیت کے لئے ضروری ہوتے ہیں، آخری فتح بہر حال مسلمانوں کی ہوگی اور دشمن یقیناً ان کے مقابلہ میں مغلوب و مقہور ہوگا اور یہ کوئی موہوم چیز نہیں ہے بلکہ یہ وہ نظارہ ہے جو دنیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے خلفاء کے زمانہ میں دیکھ چکی ہے اور کوئی وجہ نہیں کہ اگر مسلمان خدا کے دامن سے وابستہ رہیں تو آج بھی وہ یہ نظارہ نہ دیکھیں۔وَاخِرُ دَعُونَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ( مطبوعه الفضل ۲۳ رستمبر ۱۹۴۸ء)