مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 136 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 136

۱۳۶ مضامین بشیر جائے تو شائد وہ اس مصیبت سے بچ جائے۔بہر حال جو بھی شرعی فتوی ہو اس سے مطلع فرمایا جائے۔جیسا کہ حدیث سے ثابت ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تو رضا مندی کے ساتھ زنا کی مرتکب ہو کر تائب ہونے والی عورت کے بچہ کو بھی بچایا تھا اور یہاں تو جبر کا معاملہ ہے۔“ میرے اس عریضہ پر حضور نے فرمایا درست ہے۔اس کے مطابق جواب بھجوا دیا جائے۔سو دوستوں کی اطلاع کے لئے یہ فتوئی اخبار میں بھی شائع کرایا جارہا ہے۔( مطبوعه الفضل ۱۸؍ دسمبر ۱۹۴۷ء)