مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 1044 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 1044

مضامین بشیر ۱۰۴۴ قادیان جانے کی درخواست دینے والے دوست متوجہ ہوں جن دوستوں نے جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر قادیان جانے کی درخواست دی ہے انہیں چاہئے کہ بہت جلد اپنی ولدیت اور سکونت لکھ کر دفتر ہذا میں بھجوا دیں۔اس وقت فہرست مرتب کی جارہی ہے اور انشاء اللہ جلد ہی منتخب ہونے والے دوستوں کو رجسٹری خطوط کے ذریعہ اطلاع دی جائے گی۔گو ابھی تک حکومت کی طرف سے آخری اجازت کا انتظار ہے جن دوستوں کو اطلاع نہ پہنچے وہ سمجھ لیں کہ وہ انتخاب میں نہیں آسکے۔( مطبوعه الفضل ۳ / دسمبر ۱۹۵۰ء)