مضامین بشیر (جلد 1) — Page 221
۲۲۱ ١٩٣٦ء مضامین بشیر سیرۃ المہدی حصّہ اوّل کے متعلق ضروری اعلان ابتداء میں جبکہ سیرۃ المہدی حصہ اوّل پہلی دفعہ شائع ہوئی تو اس کی بعض روایات کے متعلق بعض احباب کی طرف سے تشریح و توضیح کا مطالبہ کیا گیا تھا اور بعض مخالفین سلسلہ کی طرف سے بھی نکتہ چینی ہوئی تھی۔اس نکتہ چینی کے پیش نظر میں نے سیرۃ المہدی حصہ دوم کی تصنیف کے وقت اس میں بعض تشریحی نوٹ زیادہ کر دیئے تھے لیکن پھر بھی کچھ حصہ ایسا باقی رہ گیا جو مزید تشریح کا محتاج تھا۔اس حصہ کو میں نے اب سیرۃ المہدی حصہ اوّل کی طبع دوم میں جواب گذشتہ سالانہ جلسہ پر شائع ہوئی ہے۔اپنی طرف سے واضح کر دیا ہے۔یعنی جو جو حصے میری رائے میں تشریح اور وضاحت چاہتے تھے ، انہیں تشریحی نوٹوں کے رنگ میں واضح کر دیا گیا ہے۔جیسا کہ میں نے طبع اوّل کے وقت کتاب کے شروع میں لکھا تھا۔میں روایات کی صحت کا اس رنگ میں مدعی نہیں ہوں کہ ہر روایت ہر صورت میں اور اپنی پوری تفصیل کے ساتھ درست اور صحیح ہے۔جو باتیں ایک عرصہ گذر جانے کے بعد لوگوں کے سینوں سے جمع کی جاتی ہیں ، ان میں بہر حال غلطی کا امکان ہوتا ہے اور میں نے کبھی بھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ میری روایات کا مجموعہ اس امکان سے بالا ہے۔ہاں میں نے اپنی طرف سے یہ کوشش کی تھی اور کرتا ہوں کہ صرف ایسی روایات کو لیا جاوے جو میرے خیال میں فی الجملہ درست اور صحیح ہیں مگر کسی تفصیل میں فرق پڑ جانا یا کسی جزو میں غلطی لگ جانا ایک ایسا عنصر ہے جو اس قسم کے مجموعہ سے کبھی بھی خارج نہیں کیا جاسکتا۔بہر حال جو باتیں سیرۃ المہدی کے حصہ اوّل کی طبع اول میں مجھے قابل تشریح معلوم ہوئیں، انہیں میں نے طبع دوم میں واضح کرنے کی کوشش کی ہے اور میں کہہ سکتا ہوں کہ موجودہ صورت میں سیرۃ المہدی حصہ اوّل کا دوسرا ایڈیشن پہلے ایڈیشن کی نسبت فی الجملہ زیادہ مستند ہے۔اگر اس میں بھی کوئی غلطی نظر آئی یا کسی مزید تشریحی نوٹ کی ضرورت محسوس ہوئی تو وہ آئندہ ایڈیشن میں یا کتاب کے دوسرے حصص میں واضح کی جاسکے گی اور میں احباب کا ممنون ہوں گا جو مجھے کسی غلطی یا اغلاق کی طرف توجہ دلائیں۔( مطبوعہ الفضل سے جو الا ئی ۱۹۳۶ء)