مضامین بشیر (جلد 1) — Page 653
۶۵۳ مضامین بشیر دیکھا۔ہماری بڑی ہمشیرہ نے خواب دیکھا۔قدسیہ کی خالہ منصورہ بیگم سلمہا نے خواب دیکھا۔اور ان کے علاوہ اور بہت سے بھائیوں اور بہنوں نے خواب دیکھے۔یہ سب خواب ہمارے مہربان آسمانی آقا کی طرف سے محبت ورحمت کے چھینٹے تھے۔جو اس نے آنے والے واقعہ کے پیش نظر ہمارے دکھنے والے دلوں پر خود اپنے دست شفقت سے ڈالے۔پس بے شک فطری قانون کے ماتحت ہمارے دل ایک نیک اور سعید بچی کی وفات پر غم محسوس کرتے ہیں مگر دوسری طرف ہم اپنے آقا و مالک کے اس محبت بھرے سلوک پر کہ اس نے قبل از وقت خبر دے کر ہماری تسلی کا سامان مہیا کیا۔اور اپنے نا چیز بندوں کے ساتھ اپنے ذاتی تعلق کا اظہار فرمایا۔خدا کے حضور شکر وامتنان کے جذبات سے جھکے ہوئے ہیں۔اور ہم تکلف سے نہیں کہتے بلکہ بخدا سچے دل اور کچی نیت کے ساتھ کہتے ہیں ہاں اس بھاری صدمہ میں بھی یہی کہتے ہیں کہ الحمد لله الذى خلق السموات والارض وجعل الظلمات والنور ثم الذين كفر و ابربهم يعدلون۔وأخر دعوانا ان الحمد لله رب العلمين ( مطبوعه الفضل ۱۱۵ کتوبر ۱۹۴۵ء)