مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 348 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 348

مضامین بشیر ۳۴۸ رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ۔آخر میں میں یہ بات پھر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اس لفظ کے استعمال میں خود خادم صاحب کا کوئی دخل نہیں تھا بلکہ ان کو اس کا علم بھی اس وقت ہوا جبکہ یہ اشتہار شائع ہو چکا تھا اور اس کے شائع ہونے پر انہوں نے بھی اسے اسی طرح بُرا منایا جس طرح ایک با غیرت احمدی کو بُرا منانا چاہیئے تھا۔پس جیسا کہ انہوں نے خود مجھے بتایا ہے ان کا دامن اس غلطی کے ارتکاب سے پاک ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کے ساتھ ہو اور ہمیں ہر قسم کی ظاہری اور باطنی کمزوریوں سے محفوظ رکھ کر اپنی رضا کے رستوں پر چلنے کی توفیق دے۔آمین (مطبوعہ الفضل کے جنوری ۱۹۳۹ء)