مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 562 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 562

مضامین بشیر ۵۶۲ چونکہ انٹرنس پاس کرنے کے وقت طلبہ اپنی عمر کے ایک نہایت نازک حصہ میں ہوتے ہیں جبکہ بیرونی کالجوں اور بیرونی شہروں کا خلاف اخلاق اور خلاف اسلام ماحول اپنے خطرناک اثرات کے ساتھ ان پر یکدم حملہ آور ہوتا ہے۔اس لئے احباب کو اس نعمت کی طرف جو انہیں مجوزہ کا لج کی صورت میں حاصل ہو رہی ہے۔زیادہ سے زیادہ توجہ دینی چاہیئے۔خرچ بھی انشاء اللہ بڑے شہروں کی نسبت کم رہے گا۔جو بچے اس سال بصورت کامیابی امتحان انٹرنس فرسٹ امرہ میں داخل ہونا چاہیں وہ مکرمی ملک غلام فرید صاحب ایم۔اے سیکرٹری کالج کمیٹی قادیان کو اپنے نام اور پتہ سے اطلاع دیں۔اور ساتھ ہی یہ بھی نوٹ کر دیں کہ وہ فلاں فلاں مضمون لینا چاہتے ہیں تا کہ تعداد کے اندازے کے مطابق انتظام کیا جا سکے۔مطبوعه الفضل ۱۵ فروری ۱۹۴۴ء)