مضامین بشیر (جلد 1) — Page 561
۵۶۱ ۱۹۴۴ء مضامین بشیر قادیان میں احمدیہ کالج کا اجراء احباب کو یہ سن کر یقیناً بہت خوشی ہوگی کہ حضرت امیر المومنین خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالٰی بنصرہ العزیز نے گزشتہ مشاورۃ کے بعد جس احمدیہ کالج کے اجراء کا فیصلہ کیا تھا اور اس کے لئے حضور کی مقرر کردہ کمیٹی کے ذریعہ کوشش ہوتی رہی ہے پنجاب یونیورسٹی نے اس کی منظوری دے دی ہے۔اور انشاء اللہ یہ کالج جس کا نام غالباً تعلیم الاسلام کا لج ہوگا۔اس سال کے موسم گرما سے شروع ہو جائے گا۔فالحمد لله على ذالک احباب دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ اسے ہر رنگ میں بابرکت اور مثمر ثمرات حسنہ بنائے نیز احباب کو ابھی سے اس کے متعلق تیاری شروع کر دینی چاہیئے جو دورنگ میں ہونی چاہیئے۔اول : اپنے بچوں کو اس کالج میں بھجوانے کا انتظام دوم : دوسروں میں اس کے متعلق تحریک مختصر کوائف یہ ہیں :- (۱) اس کالج میں فی الحال صرف ایف۔اے اور ایف ایس سی ( نان میڈیکل ) کا انتظام ہوگا اور علاوہ دینیات کے مندرجہ ذیل مضامین پڑھائے جائیں گے :- عربی ، انگریزی ، ریاضی، ایکونا مکس، تاریخ ، منطق ، فلسفه، کیمسٹری اور فزکس۔اردو زائد مضمون کے طور پر ہوگا اور شاید فارسی کا انتظام بھی کیا جا سکے۔تعلیم کا انتظام انشاء اللہ تسلی بخش صورت میں کیا جائے گا۔(۲) کالج کے ساتھ ہوسٹل کا انتظام بھی ہوگا۔(۳) اس سال صرف فرسٹ امیر کلاس کھلے گی۔جس میں انٹرنس پاس طلبہ داخل ہو سکیں گے۔(۴) یہ کالج حسب گنجائش ساری قوموں کے طلبہ کے لئے کھلا ہوگا۔(۵) دیگر انتظامات حسب ضرورت اور مطابق قواعد یونی ورسٹی کئے جائیں گے۔