مضامین بشیر (جلد 1) — Page 521
۵۲۱ ۱۹۴۳ء مضامین بشیر زمانہ ترقی کے خطرات اور ان کا علاج اور دعا ایک خاص دعا کی تحریک احباب کرام حضرت امیر المومنین خلیفہ مسیح الثانی ایدہ اللہ تعالی کے ان خطبات سے واقف ہوچکے ہیں جو حضور نے اس سال یوم جمعہ کے غیر معمولی اجتماع کے بارے میں حال ہی میں ارشاد فرمائے ہیں۔اسی ذیل میں میں احباب کی خدمت میں کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں۔غالبا 4 جنوری ۱۹۴۳ ء کی تاریخ تھی اور ابھی محرم شروع نہیں ہوا تھا اور نہ ہی ابھی حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنا دوسرا خطبہ دیا تھا۔اور میں نماز ظہر کے بعد اس بات کے متعلق سوچ رہا تھا کہ اس سال کس طرح ہمارے خدا نے جمعہ کے دن کو غیر معمولی طریق پر ہماری بہت سی تقریبوں میں جمع کر دیا ہے۔یعنی (۱) حج جمعہ کے دن ہوا۔(۲) جلسہ سالانہ کا آغاز جمعہ کو ہوا۔(۳) شمسی سال جمعہ کے روز شروع ہوا۔اور (۴) اب قمری سال کی ابتداء بھی جمعہ ہی سے ہونے والی ہے۔میں یہ خیال کر رہا تھا کہ یہ غیر معمولی اجتماع یونہی اتفاقی نہیں ہو سکتا اور اس کے پیچھے ضرور خدائے قدیر کی قدرت کا ہاتھ ہمارے واسطے ایک اشارہ کا کام دے رہا ہے۔میں نے خیال کیا کہ اسلام میں جمعہ نہ صرف ایک نہایت درجہ مبارک دن ہے۔حتی کہ حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اسے عیدین پر فضیلت حاصل ہے۔بلکہ اسلام پرفہ اور احمدیت کی روایات سے پتہ لگتا ہے کہ معنوی رنگ میں وہ ایک پرانے دور کے اختتام اور نئے دور کے آغاز کی علامت بھی ہے۔چنانچہ اسی لئے آدم کو جمعہ کے دن پیدا کیا گیا اور اسی غرض سے آدم ثانی یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیدائش بھی جمعہ ہی کے دن ہوئی کیونکہ اس کے ساتھ بھی دنیا میں ایک نئے دور کا آغاز مقدر تھا۔میں انہی خیالات میں مستغرق تھا کہ عصر کی نماز کا وقت آگیا اور جب