مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 431 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 431

۴۳۱ ١٩٤١ء مضامین بشیر كَلْبٌ يَمُوتُ عَلَى كَلْبِ والا الهام اور بدخواہ دشمن کی نامرادی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک الہام میرے اس مضمون کے عنوان کی عربی عبارت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک الہام ہے جو آپ کو ۱۸۹۱ء میں ہوا۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں: ایک شخص کی موت کی نسبت خدائے تعالیٰ نے اعداد تجھی میں مجھے خبر دی جس کا ماحصل یہ ہے کہ كَلْبٌ يَمُوتُ عَلى كَلب یعنی وہ کہتا ہے اور کتے کے عدد پر مرے گا جو باون سال پر دلالت کر رہے ہیں۔یعنی اس کی عمر باون سال سے تجاوز نہیں کرے گی۔جب باون سال کے اندر قدم دھرے گا۔تب اسی سال کے اندراندر راہی ملک بقا ہوگا۔یہ الہام ایک معروف اور معلوم شخص کے متعلق تھا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ تشریح صاف بتا رہی ہے کہ یہ الہام آپ کے کسی معلوم اور معروف دشمن کے متعلق ہے مگر آپ نے مصلحیہ اس کا نام ظاہر نہیں فرمایا۔چنانچہ یہ الفاظ کہ ، ایک شخص کی موت کی نسبت خدا تعالے نے مجھے یہ خبر دی ، صاف ظاہر کرتے ہیں کہ یہ کوئی معین اور معلوم شخص ہے۔ورنہ الفاظ یہ ہونے چاہئے تھے کہ کسی شخص کے متعلق مجھے یہ خبر دی گئی ہے مگر یہ الفاظ نہیں رکھے