مضامین بشیر (جلد 1) — Page 391
۳۹۱ خریداران اراضی کے لئے ایک ضروری اعلان مضامین بشیر ہماری سکنی اراضیات کی فروخت کے لئے حضرت مولوی محمد اسمعیل صاحب مرحوم مقرر تھے اور وہ عموماً جلسہ سالانہ کے بعد فروخت کا سارا حساب کتاب صاف کر کے مجھے سمجھا دیا کرتے تھے لیکن اس دفعہ چونکہ جلسہ سالانہ کے بعد مولوی صاحب موصوف کی طبیعت کچھ علیل رہی اور وہ حضرت صاحب کے ساتھ کراچی تشریف لے گئے اور وہاں سے زیادہ بیمار ہو کر واپس آئے اور اسی بیماری میں انتقال فرما گئے۔اس لئے جلسہ سالانہ ۱۹۳۹ء کی فروخت کے متعلق مجھے ان سے حساب فہمی کا موقع نہیں ملا اور نہ ہی فروخت اراضی کا ریکارڈ پوری طرح صاف ہو سکا۔اس لئے بروئے اعلان ہذا دوستوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جن اصحاب نے گذشتہ جلسہ سالانہ میں مولوی صاحب موصوف کی معرفت ہماری کوئی سکنی زمین خریدی ہو۔وہ مجھے بہت جلد نمبر اراضی اور رقبہ اور زرشمن سے اطلاع دیں تا کہ حساب چیک کیا جاسکے اور اگر کوئی غلطی ہو تو وہ درست کر دی جائے۔اگر اس اعلان کے بعد کسی صاحب نے اطلاع دینے میں غفلت یا سستی سے کام لیا تو اس کی ذمہ واری ان پر ہوگی۔(مطبوعہ الفضل ۱۷ جولائی ۱۹۴۰ء)