مضامین بشیر (جلد 1) — Page 380
مضامین بشیر مسئلہ کفر و اسلام میں ہمارا مسلک آج کل جبکہ غیر مبایعین کے متعلق ایک نئی تبلیغی مہم کا آغا ز ہو رہا ہے۔بعض دوست جنہیں سلسلہ کے عقائد کے متعلق تفصیلی واقفیت نہیں دریافت کرتے ہیں کہ غیر احمد یوں کے کفر و اسلام کے متعلق ہمارا مسلک کیا ہے۔یعنی آیا ہم انہیں ہندوؤں اور عیسائیوں کی طرح کے کافر اور دائرہ اسلام سے کئی طور پر خارج سمجھتے ہیں یا یہ کہ ان کا کفر ہندوؤں اور عیسائیوں کی طرح کا کفر نہیں بلکہ ایک جدا گانہ رنگ رکھتا ہے۔سواس کے متعلق اصولی طور پر یا درکھنا چاہیئے کہ ہمارا یہ عقیدہ ہرگز نہیں کہ جن مسلمان کہلانے والوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا انکار کیا ہے وہ ہندوؤں اور عیسائیوں کی طرح کا فر ہیں۔یعنی جس طرح یہ تو میں ظاہری اور باطنی ہر دو لحاظ سے اسلام سے دُور پڑی ہوئی ہیں۔اسی طرح غیر احمدیوں کا بھی حال ہے۔ایسا خیال نہ صرف واقعات اور عقلِ خدا داد کے خلاف ہے بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم کے بھی سراسر خلاف ہے لیکن اس کے مقابل پر یہ بھی ایک واضح اور تین صداقت ہے جسے کسی صورت میں چھپایا نہیں جا سکتا کہ ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے منکروں کو حقیقی رنگ میں مسلمان نہیں سمجھتے بلکہ قرآن کریم کی صریح تعلیم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی واضح تصریحات کے مطابق انہیں کا فر خیال کرتے ہیں۔در اصل کفر کی کئی قسمیں ہیں اور اس کے مختلف مدارج ہیں اور گو شحض کا فر ہونے کے لحاظ سے سب منکر برا بر ہوں مگر اس میں شبہ نہیں کہ دائرہ انکار کی تنگی یا وسعت کے لحاظ سے ہر گروہ کے کفر میں فرق ہوتا ہے اور کفر دون کفر کا مسئلہ بالکل درست اور برحق ہے۔ایک دہر یہ جو مذہب کی تمام اصولی صداقتوں کا منکر ہے۔وہ ہم سے دور ترین مقام پر ہے۔اس کے بعد ایک ہند و کا نمبر آتا ہے جو خدا کو اور بعض غیر سامی انبیاء کو تو مانتا ہے مگر جملہ سامی انبیاء کا منکر ہے۔اس کے بعد یہودی ہیں جو اکثر انبیاء کو مانتے ہیں مگر حضرت مسیح ناصری اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے منکر ہیں۔ان سے اوپر عیسائی ہیں جو دیگر انبیاء کے علاوہ حضرت مسیح ناصری کو بھی مانتے ہیں اور اسلام کے عرفی دائرہ سے باہر ہمارے قریب تر ہیں اور بالآخر سب سے اوپر اور سب سے زیادہ قریب غیر احمدی ہیں۔جو باقی سب انبیاء پر ایمان لانے کے علاوہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی لائی ہوئی شریعت پر ایمان لانے کے بھی مدعی ہیں مگر وہ موجودہ زمانہ کے مامور و مرسل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا انکار کرتے ہیں۔بیشک یہ تمام گروہ اصطلاحی طور پر کفر کی زد کے