مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 363 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 363

۳۶۳ مضامین بشیر کا فیصلہ اس مؤخر الذکر صورت میں کیا گیا ہے ؟ لیکن حق یہی ہے جیسا کہ میں اوپر عرض کر چکا ہوں اس معاملہ میں کانگرس یا کسی اور انجمن یا نظام کی نقل کا سوال ہی نہیں بلکہ ایک پرانی اسلامی روایت کو تازہ کیا جا رہا ہے۔میں اس وقت جھنڈے کے فوائد کی بحث میں نہیں جاتا کیونکہ یہ ایک لمبا سوال ہے۔جس میں علم النفس کے بار یک اصولوں کے ماتحت اس بحث میں داخل ہونا پڑتا ہے کہ افراد اور اقوام کے خیالات اور جذبات پر کیا کیا باتیں کس کس رنگ میں اثر انداز ہوتی ہیں۔مگر خدا کے فضل سے میں اس پہلو سے بھی بتا سکتا ہوں کہ حضرت امیر المومنین کا فیصلہ فوائد پر مبنی ہے اور یونہی ایک خیالی بات نہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہوا اور ہر لغزش سے بچاتے ہوئے اپنی رضا کے راستہ پر قائم رکھے۔امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔والسلام ( مطبوعه الفضل ۱۰ دسمبر ۱۹۳۹ء) بارش سے پہلے بادلوں کی گرج آغاز خلافت ثانیہ کا ایک منظر