مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 357 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 357

۳۵۷ مضامین بشیر مطابق جاری رکھنی چاہئے کہ گویا مارچ یا اپریل میں ہی جو بلی ہوگی اور اپنی کوششوں کوست نہیں ہونے دینا چاہیئے۔دوسرا سوال یہ ہے کہ خلافت جو بلی کو منا یا کس طرح جائے۔منانے کا لفظ میں نے عرف عام کے خیال سے لکھا ہے ورنہ مذہبی تقریبوں کے لئے یہ لفظ زیادہ موزوں نہیں۔بہر حال سوال ہے کہ اس تقریب کی یادگار کو ظاہری شکل وصورت کیا دی جائے۔سو اصولی لحاظ سے تو یہ ایک فیصلہ شدہ بات ہے کہ ہمارا اس جو بلی کو منانا اس رنگ میں نہیں ہوگا۔جس طرح کہ دُنیا داروں کی جو بلیاں منائی جاتی ہیں بلکہ ہمارا اس تقریب کو منانا بھی ایک خالص مذہبی رنگ میں ہوگا۔جس میں سلسلہ حقہ کی تبلیغ واشاعت اور اس کا استحکام اور خدا کے فضلوں پر شکر گزاری اصل مقصود ہوں گے۔جہاں تک سرسری طور پر خیال کیا جاتا ہے یہ تقریب مندرجہ ذیل صورتوں میں منائی جا سکتی ہے:۔ا۔قادیان میں ایک پبلک جلسہ نہایت وسیع پیمانہ پر منعقد کیا جائے۔اس کے لئے سلسلہ حقہ اور خلافت ثانیہ کے متعلق خاص تقاریر کا پروگرام ہو اور اس کی شرکت کے لئے ہندوستان کے مختلف حصوں سے بلکہ ممکن ہو تو بیرونی ممالک سے بھی کثیر تعداد میں غیر احمدی اور غیر مسلم احباب کو قادیان آنے کی دعوت دی جائے اور یہ بھی کوشش کی جائے کہ احمدی احباب بھی اس جلسہ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوں۔اس جلسہ کو حسب دستور زنانہ اور مردانہ ہر دوحصوں میں تقسیم کیا جائے۔۲۔اس تقریب پر سلسلہ کی طرف سے ایک مختصر رسالہ تصنیف کرا کے شائع کیا جائے جس میں سلسلہ کی مختصر تاریخ ، اس کے مخصوص مذہبی عقائد ، اس کی غرض وغایت اور اس کے نظام وغیرہ کے متعلق مؤثر اور دلکش پیرایہ میں حالات درج ہوں۔یہ کتاب نہایت خوبصورت شکل میں طبع کرائی جائے۔اور جو بلی کے موقع پر جو غیر احمدی اور غیر مسلم مہمان قادیان آئیں انہیں جماعت کی طرف سے ہدیۂ دی جائے لیکن احمدیوں میں قیمت فروخت ہوتا کہ اس کا خرچ نکل آئے۔۳۔اس تقریب پر الفضل“ کا ایک خاص جو بلی نمبر بھی نکالا جائے جس میں خلافت سے تعلق رکھنے والے مسائل پر بحث ہو۔اور خلافت ثانیہ کی برکات پر بھی مناسب مضامین ہوں اور کچھ حصہ سلسلہ کے متعلق عام تبلیغی اور علمی مضامین کا بھی ہو۔اور اگر ممکن ہو تو اس جو بلی نمبر میں مناسب تصاویر بھی درج کی جائیں۔یہ اخبار کم از کم دس ہزار کی تعداد میں شائع ہوتا کہ ایک رنگ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وہ منشاء مبارک بھی پورا ہو جائے ، جو حضور علیہ السلام نے سلسلہ کے ایک رسالہ ریویو آف ریلیجنز کے متعلق ظاہر فرمایا تھا کہ وہ دس ہزار کی