مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 349 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 349

۳۴۹ مضامین بشیر مسجد اقصیٰ اور مسجد مُبارک کے لئے چندہ کی تحریک احباب کو معلوم ہے کہ قادیان کی مسجد اقصیٰ اور مسجد مبارک جماعت احمدیہ کی خاص طور پر مقدس اور برکت والی مسجدیں ہیں جن میں سے مسجد اقصیٰ کی بنیا دتو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے والد ماجد نے اپنی عمر کے آخری ایام میں رکھی اور اسی کے ایک حصہ میں وہ مدفون ہیں۔اور مسجد مبارک کی بنیاد خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے براہین احمدیہ کی اشاعت کے زمانہ میں اپنے ہاتھ سے رکھی اور آپ ساری عمران ہر دو مساجد کو استعمال فرماتے رہے۔علاوہ ازیں ان مساجد کو یہ خصوصیت بھی حاصل ہے کہ مسجد مبارک کے متعلق اللہ تعالیٰ نے یہ الہام نازل فرمایا کہ:- مُبَارِک وَمُبَارِكٌ وَكُلُّ أَمْرٍ مُبَارَكِ يَجْعَلُ فِيهِ ۳ یعنی یہ مسجد نہ صرف خود برکت والی مسجد ہے بلکہ برکت دہندہ بھی ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس میں ہر قسم کے مبارک کام ہوتے رہیں گے۔“ دوسری طرف مسجد اقصیٰ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خود مسجد اقصیٰ کا نام دے کر اس کی اخص برکات کی طرف اشارہ فرما دیا ہے۔اور اس کے اندر مینارہ اسیح جیسی عظیم الشان یادگار کے تعمیر ہونے سے بھی اس مسجد کو ایک لازوال خصوصیت حاصل ہوگئی ہے۔پس یقیناً قادیان کی یہ دو مسجد میں سلسلہ کے بہت بڑے نشانات میں سے ہیں اور عظیم الشان شعائر اللہ میں داخل ہیں اور ان کی آبادی اور تکریم اور توسیع جماعت کے اہم فرائض میں سے ہے۔چونکہ قادیان کی بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ایک عرصہ سے ان مساجد میں جگہ کی تنگی محسوس ہو رہی تھی۔اس لئے حضرت امیر المومنین خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کے منشاء کے ماتحت ان کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس غرض سے جماعت کے دوستوں میں خاص چندہ کی تحریک کی گئی تھی جس سے تقریباً ساڑھے پانچ ہزار روپیہ چندہ وصول ہوا تھا مگر جب توسیع کے کام کو عملاً شروع کیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ چندہ بالکل غیر مکتفی تھا۔چنانچہ اس رقم سے مسجد اقصیٰ کی توسیع ہی مکمل نہیں ہوسکی اور ابھی مسجد مبارک کی توسیع کلیۂ باقی ہے۔زیادہ خرچ کی ایک وجہ یہ بھی ہوئی کہ چونکہ مسجد اقصیٰ کی نچلی منزل میں سٹور اور گودام وغیرہ کے لئے تہہ خانے بنائے گئے اور بھاری بھاری گارڈر ڈالے گئے اس لئے عمارت کا خرچ بڑھ گیا۔لہذا مزید چندہ کی ضرورت پیش آئی۔اس چندہ کے لئے حضرت