مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 341 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 341

۳۴۱ مضامین بشیر خلافت ثانیہ جو بلی فنڈ کیا ہے خلافت ثانیہ جو بلی فنڈ کو کامیاب بنانا ایک نہایت اہم دینی فرض ہے جو ایک دوہرے جذ بہ پر مبنی ہے کہ خدا کی گزشتہ نعمتوں پر اس کا شکر یہ ادا کیا جائے اور آئیندہ کے لئے اس کی بیش از پیش خدمت کا عہد باندھا جائے۔خلافت جو بلی کیا ہے؟ یہی کہ اے خدا جو فضل تو نے ہم پر نبوت وخلافت جیسی عظیم الشان نعمتوں کے ذریعہ کیا ہے جن میں سے نبوت پر پچاس سال پورے ہور ہے ہیں اور خلافت ثانیہ پر چھپیں سال، تو ہمیں ان نعمتوں کا شکر ادا کرنے کی توفیق دے اور وہ تحیہ شکر اس رنگ میں قبول فرما کہ ہم اس موقع پر تیرے سلسلہ کی خدمت کے لئے آئندہ کے واسطے ایک مضبوط فنڈ قائم کر دیں۔یہ ایک اسی قسم کا دینی مظاہرہ ہے جس طرح ہفتہ کے سات دنوں کی نمازوں کے بعد جمعہ آتا ہے یا رمضان کے روزوں کے بعد عید الفطر آتی ہے۔یا حج کے بعد عیدالاضحی آتی ہے کیونکہ مومن کی خوشی اور مومن کا شکر یہ بھی عبادت کی صورت میں ہی ظاہر ہوتے ہیں اور اس زمانہ میں دین کی خدمت کا ایک بھاری ذریعہ مالی قربانی ہے۔پس ہمارا فرض ہے کہ ہم اس موقع پر زیادہ سے زیادہ مالی قربانی کر کے یہ ثابت کر دیں کہ ہم اپنی سابقہ قربانیوں پر حقیقہ خوش ہیں اور اس رستہ میں ترقی کرنے میں ہی اپنی خوشی اور سعادت پاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے ساتھ ہو۔( مطبوعه الفضل ۱۹ اگست ۱۹۳۸ء)