مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 334 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 334

۳۳۴ مضامین بشیر مقبرہ میں دفن ہو چکی ہیں اور موسم کی شدت اور سفر کی دوری اور حضور کی تکلیف کے خیال سے حضور سے درخواست نہیں کی گئی۔اس لئے اب جیسا کہ چود ہری صاحب مکرم کی بھی خواہش ہے یا تو حضور غائبانہ جنازہ پڑھا دیں اور یا جب سندھ سے واپس تشریف لائیں تو قبر پر تشریف لے جا کر جنازہ پڑھا دیں۔چود ہری صاحب مکرم اور احباب کی اطلاع کے لئے حضور کا یہ پیغام اخبار میں شائع کیا جاتا ہے۔( مطبوعه الفضل ۱۹مئی ۱۹۳۸ء)