مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 333 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 333

۳۳۳ مضامین بشیر چودہری سر محمد ظفر اللہ خان صاحب کی والدہ ماجدہ کا انتقال اور حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمدردی کا پیغام احباب کو’ الفضل کے ذریعہ اطلاع مل چکی ہے کہ چودہری سر محمد ظفر اللہ خان صاحب کی والدہ ماجدہ مورخہ ۶ امئی بروز پیر بوقت صبح نو بجے اس دار فانی سے رخصت ہو کر بہشتی مقبرہ میں اپنے خاوند بزرگوار کے قدموں میں دفن ہو چکی ہیں۔مرحومہ ایک نہائت نیک ،متقی ، مخلص اور صاحب کشف و رویاء بزرگ تھیں اور دعا میں خاص شغف رکھتی تھیں۔اللہ تعالیٰ انہیں جنت کے اعلیٰ مقام میں جگہ دے اور ان کے جملہ پسماندگان کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین مرحومہ کی وفات پر میں نے حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں بذریعہ تاران کی وفات کی خبر دی تھی جس پر آج بوقت دو پہر حضور کی طرف سے پرائیویٹ سیکرٹری کے ایک کارکن کی زبانی میر پور خاص سندھ سے بذریعہ ٹیلیفون یہ پیغام پہونچا ہے کہ میری طرف سے مرحومہ کی وفات پر چودہری صاحب کو انالله وانا اليه راجعون پہونچا کر اظہار ہمدردی کریں اور چونکہ مرحومہ سلسلہ کی ایک خاص خاتون تھیں اور نہائت متقی اور مخلص تھیں اور ان کی یہ بہت خواہش تھی کہ میں ان کا جنازہ پڑھاؤں اس لئے اگر ممکن ہو اور انتظار کیا جا سکے تو مجھے اطلاع دی جائے تا کہ میں جنازہ کے لئے پہونچ جاؤں۔میں نے حضور کے اس پیغام کے جواب میں عرض کر دیا ہے کہ جنازہ ہو چکا ہے اور مرحومہ بہشتی