مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 332 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 332

مضامین بشیر کیا کرنا چاہیئے؟ ۳۳۲ (۱) کوئی کام جو شریعت کے خلاف نہیں اور اس میں کوئی پہلو دنائت کا پایا نہیں جاتا۔وہ ایک معزز کام ہے ، جسے ہر معزز سے معزز شخص اختیار کر سکتا ہے۔پس یہ خیال کرنا کہ فلاں کام ہماری شان کے خلاف ہے بالکل درست نہیں۔(۲) بے شک ہر شخص کے وقت کی قیمت میں فرق ہوتا ہے لیکن صرف اس بنا پر بریکاری جیسی لعنت کو خرید نا کہ ہمیں اپنے وقت کی پوری قیمت نہیں ملتی سخت غلطی ہے بلکہ بیکاری کے نقصانات سے بچنے کے لئے جو قیمت بھی ملے اسے قبول کر لینا چاہیئے اور مزید کے لئے کوشش کرنی چاہیئے۔(۳) اگر کوئی کام بھی نہ ملے تو پھر آنریری طور پر ہی اپنی خدمات کو پیش کر دینا چاہیئے تا کہ وقت اور طاقت ضائع نہ جائیں اور خدمت کا ثواب حاصل ہو۔بعد میں جب کام مل جائے تو آنریری خدمت سے سبکدوشی حاصل کی جاسکتی ہے۔(۴) جولوگ با وجود بیماری یا معذوری کے کوئی کام کر سکیں انہیں بیماری یا معذوری کے بہانہ سے بیکارنہیں بیٹھنا چاہیئے بلکہ جس کام کے بھی وہ قابل ہوں اُسے اختیار کر لینا چاہیئے۔(۵) جن لوگوں کو جائیداد کی آمد ہو اور وہ اس آمد کو اپنے گزارہ کے لئے کافی خیال کرتے ہوں انہیں بھی بریکارنہیں رہنا چاہیئے بلکہ یا تو وہ اپنی خدمات کو آنریری صورت میں پیش کر دیں اور یا کوئی معاوضہ والا کام کر کے اپنے لئے مزید آمد پیدا کریں اور اس آمد کو دینی اور دنیوی ضروریات میں خرچ کریں۔میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے دوست ان باتوں کو مد نظر رکھ کر نہ صرف بریکاری کے نقصانات سے بچنے کی کوشش کریں گے بلکہ اپنے وقت اور اپنی طاقتوں کو مفید کاموں میں لگا کر اپنے لئے اور اپنے خاندان کے لئے اور جماعت کے لئے ترقی کا راستہ کھولنے میں ممد ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کے ساتھ ہو اور اپنی رضا کے رستوں پر چلنے کی تو فیق عطا کرے۔آمین مطبوعہ الفضل کے امئی ۱۹۳۸ء)